عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل

imran-khan-pakistan_1baef069-364d-44a7-b0c4-cf00366eb35c-2.jpg


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس کمیٹی کا مقصد بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانا اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو اجاگر کرنا ہے۔

کمیٹی نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرے گی بلکہ سفارتی تعلقات کے فروغ کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی۔

کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کریں گے۔ دیگر اراکین میں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل ہیں۔

GiTKMW_asAAknWC




کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جاری کیا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Good team, and yes Zulfi Bukhari should also be included... provided he's not working on some other important assignment.
 

Back
Top