عمران خان 16 ٹی وی چینلز دیکھتے ہیں، 2 اخبارات دیئے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ

Imran-Khan-in-Adiala.jpg

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کروا دی گئیں

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ہائیکورٹ کو عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات نہ کرانے کی وجوہات سے آگاہ کردیا۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے سپرنٹنڈنٹ جیل سےسوال کیا آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولیات دیں؟ سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کیٹیگری بی کے تحت ٹی وی اور نیوز پیپر سمیت تمام سہولیات دی جا رہی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 16 ٹی وی چینلز دیکھتے ہیں، اُنہیں 2 اخبارات دیئے گئے ہیں

سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق عمران خان کو ایک باورچی بھی دیا گیا ہے، جیل میں ہفتے میں 2 ملاقات کی اجازت ہے لیکن ہم 3، 4 ملاقاتیں کروادیتے ہیں، سزا سے پہلے بشریٰ بی بی کو ملوایا جاتا تھا، سزا ہونے کے بعد بھی ملاقات کروا دیں گے۔

سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں صحت کی سہولیات پاکستان میں سب سے بہترین ہیں، ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد چیک اپ کرتے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بچوں سے فون کال پر بات کروانے کی بھی درخواست ہے، اس پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ ہم اوورسیز کالز اس لیے نہیں کروا سکتے کہ ہمارے پاس 8 ہزار قیدی ہیں، اگر اجازت دی تو دیگر قیدی اس کو عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں، ہمارے پاس بیرون ممالک کے 25 قیدی بھی موجود ہیں، جیل رولز اور حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کالز کی اجازت نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


سولہ چینلز میں دیکھنے والی کوئی چیز؟؟؟ اخبارات ویسے ہی چوروں کے پراپوگنڈے سے بھرے ہوتے ہیں
عمران خان قرآن پاک کے بعد زیادہ وقت ان کتب کا جو علیمہ خان پہنچاتی ہیں انکا مطالعہ کرتے ہیں
 

Back
Top