
کراچی: سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے رابی پیرزادہ کے پوڈکاسٹ میں ایک بیان دیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے وہ غیر ازدواجی تعلقات رکھتے ہیں اور ان کی بیویاں بھی انہیں ایسا کرنے کی اجازت دے دیتی ہیں۔
فرح اقرار نے پوڈکاسٹ میں شوہر کی ایک سے زائد شادیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شوہر کی شادیوں سے کوئی مسئلہ نہیں، خاص طور پر اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اسلام میں مردوں کو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت ہے۔
انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ان کے شوہر کی دونوں بیویاں ان کے خلاف ہیں اور کہا کہ ان کے شوہر، اقرار الحسن، فی الحال اپنی دونوں بیویوں اور بیٹے کے ساتھ بیرون ملک دورے پر ہیں، جس سے انہیں کوئی اعتراض نہیں۔
فرح نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ انہوں نے اقرار الحسن سے شادی کے وقت ان کی پہلی بیوی کو برا لگا ہو سکتا ہے لیکن انہیں شوہر کی تیسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر کی ممکنہ چوتھی شادی کی صورت میں بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔
ان کے اس بیان کے بعد کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے ان کے افیئرز چل رہے ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی شدید تنقید ہوئی ہے۔ کئی صارفین نے ان کی بات کو غیر معقول اور سماجی رویوں پر حملہ قرار دیا۔
فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ان کی بات بہت سے لوگوں کو بری لگ سکتی ہے لیکن یہ ان کا نقطہ نظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیویاں اپنے شوہروں کو گرل فرینڈ رکھنے یا افیئرز کرنے کی اجازت دے دیتی ہیں لیکن دوسری شادی سے گریز کرتی ہیں۔
فرح اقرار کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا گیا اور موقف اپنایا گیا کہ فرح کا یہ بیان ایک بیوی رکھنے والے مردوں کے کردار پر حملہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1883896596947239128 ایک صارف نے فرح اقرار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا تجربہ ٹھیک نہیں رہا تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ایک بیوی رکھنے والے مرد اپنی بیویوں سے وفا نہیں کرسکتے۔
https://twitter.com/x/status/1883966910699876689
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/TsF7607JkE.jpg