بیرونِ ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

1738226653336.png


بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کے لیے وزارتِ داخلہ کا
ترمیمی بل سینیٹ میں پیش


وزارتِ داخلہ نے بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کے لیے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا۔


بل کے متن میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے، جسے دھوکہ دہی اور فراڈ قرار دیا گیا ہے۔ اس میں زور زبردستی سے بھیک منگوانا یا خیرات حاصل کرنا شامل ہے، جب کہ ورغلانے، لالچ دینے یا زبردستی بھیک مانگنے کو بھی منظم بھیک تصور کیا جائے گا۔


بل کے مطابق عوامی مقامات پر خیرات مانگنا، قسمت کا حال بتا کر یا کرتب دکھا کر بھیک لینا، حتیٰ کہ بہانے سے اشیاء فروخت کرنے کو بھی منظم بھیک مانگنے میں شمار کیا جائے گا۔


بل کے متن کے مطابق، منظم بھیک مانگنے، اس کے لیے افراد کو بھرتی کرنے، پناہ دینے یا منتقلی میں ملوث افراد کو 7 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو گی۔


مزید برآں، گاڑیوں کی کھڑکیوں پر دستک دینا، زبردستی شیشے صاف کرنا، بے روزگاری کا تاثر دینا، یا کسی بھی طرح ظاہر کرنا کہ گزر بسر بھیک پر ہے، یہ تمام عوامل منظم بھیک مانگنے کے زمرے میں آئیں گے۔


بل میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کسی نجی احاطے میں داخل ہو کر بھیک مانگنا، خیرات طلب کرنا، یا کسی جسمانی نقص، چوٹ، بیماری یا معذوری کو بنیاد بنا کر بھیک حاصل کرنا بھی منظم بھیک مانگنے کے مترادف ہو گا۔
 
Last edited by a moderator:

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
What about bhikaris inside Pakistan?.How can we stop Showbaz bhikari to stop begging?.He takes a begging bowl whichever country he visits?.What policies has he made to help Pakistan stand on it’s own feet?.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ ٹڈا بھکاری اعظم منی لانڈر چور فراڈیا اپنے خلاف خود ہی بل لے آیا ہے
 

Back
Top