
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق، ملزم کو ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے تخلیق شدہ تصاویر اور مواد شیئر کر رہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1885339440626717002
حکام کے مطابق، ملزم کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1885609882922991667
Last edited by a moderator: