Will support Martial Law if it brings back looted wealth - Altaf Hussain

A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)

فوج اگرملک کی لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے کیلئے مارشل لاء نافذ کرتی ہے تومیں ساتھ دوں گا……………………………………خدارا پاکستان کو زرداری اورشریف مافیا سے نجات دلائیں…………………………………………… میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، تمام کورکمانڈر صاحبان، تمام آپریشنل کمانڈرز، بحریہ اورفضائیہ کے سربراہان سےکہتاہوں کہ آپ نے پاکستان میں اتنے مارشل لاء لگائے ہیں،اگرآپ پاکستان کو لوٹنےوالے ڈاکوؤں اورچوروں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لانے کےلئے کوئی مارشل لاء نافذ کرتے ہیں تواس
میں الطاف حسین آپ کاساتھ دے گا۔

سب جانتے ہیں کہ جب پاکستان کی عمر محض 25سال تھی اس کےبعد سے لیکر بھٹوزرداری اورشریف مافیا کا اقتدارنسل درنسل چلتاچلا آرہا ہے، بھٹوزرداری اور شریف مافیا نےجتنے عرصہ
ملک پر حکومت کی ہے اتنادورانیہ کسی اور جماعت یاخاندان کا نہیں۔ عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ ملک کو دونوں ہاتھوں پیروں سےکن ڈاکوؤں اور چوروں نے لوٹاہے، زرداری اورشریف خاندا ن کےپاس اتنی دولت ہےجس کا کوئی اندازہ نہیں لگاسکتا،ان دونوں خاندانوں کے پاس اتنی دولت ہےکہ اگر ان سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لےلی جائے توپاکستان کے تمام قرضے معاف ہوجائیں۔آج بھی ملک پر زرداری اورشریف خاندان کی حکومت ہے جو ملک کولوٹ رہے ہیں اورجب چور، اچکے اور ڈاکوملک کے حکمراں ہوں گے توکچے اور پکےکے ڈاکوؤں کوکون پکڑے گا؟

پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن جمہوریت کی بات کرتی ہیں لیکن جمہوریت کے نام پر یہ جماعتیں موروثیت اور خاندانی حکمرانی پر یقین رکھتی ہیں اوراسی کےلئےکام کرتی ہیں۔ موروثی سیاست جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت کانظام ہےکہ باپ کے بعد بیٹاہی کرسی پر بیٹھے گا۔ میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے کارکنوں سےسوال کرتاہوں کہ کیا آپ کی جماعت میں زرداری اورشریف خاندان کےافراد کے علاوہ کوئی ایسا پڑھا لکھا اورقابل شخص نہیں کہ جس کو وزیراعظم یاوزیراعلیٰ بنایا جاسکے؟ ایم کیوایم کی مثال آپ کے سامنے ہے،الطاف حسین نہ خود ایوانوں کاممبربنا اورنہ ہی اپنےبھائی بہن کوبنایابلکہ اپنی پارٹی کےغریب ومتوسط طبقہ کے ڈاکٹروں، انجینئروں، وکیلوں،حتیٰ کہ پڑھے لکھے اور قابلیت رکھنے والے رکشہ ٹیکسی ڈرائیوروں اورگنےکارس بیچنے والوں کوقومی وصوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ کے ایوانوں میں بھیجا۔ کیا آپ الطاف حسین کےعلاوہ کسی دوسرے لیڈر کانام بتاسکتے ہیں جس نے اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں میں دریاں بچھانے والے، بینرز اورپوسٹرز لگانے والے اپنے کارکنوں کو اسمبلیوں میں بھیجاہو؟ کیپیٹل ازم معاشرے میں طبقات پیداکرتاہے، میں اس طبقاتی کشمکش اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم کرنے آیاتھا لیکن مجھ پر غداری اور ملک دشمنی کے بہتان لگادیئے گئے ۔ میں آج بھی یہی سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں جب تک 98فیصد غریب اورمڈل کلاس عوام کےبجائے 2 فیصد جاگیرداروں، وڈیروں، بڑے بڑے سرمایہ داروں اورمراعات یافتہ ایلیٹ کلاس اقتدار کے ایوانوں میں مسلط رہےگی اس وقت تک پاکستان کانظام درست نہیں ہوسکتا۔ زرداری اورشریف خاندان کےخلاف قومی خزانہ لوٹنےپر کئی مرتبہ کرپشن کےکیس بنے اورانہیں برطرفی اورنااہلی کے علاوہ قید کی سزائیں بھی دی گئیں جوبعدازاں کالعدم قراردیدی گئیں۔اس طرح ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں لی جاسکی۔ آج پھر زرداری شریف مافیاملک پر برسراقتدارہے اورانہوں نے عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے کرانے کےلئے اپنےمن پسند ججوں کوعدالتوں میں مقررکردیا ہے اورسپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ ہائیکورٹس میں بھی من پسند ججوں کی تقرریاں اورتبادلےکئے جارہے ہیں۔اس طرح عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کی رہی سہی سانسیں بھی چھین کر عدلیہ اور انصاف کا جنازہ نکالاجارہاہے۔ جب چوراورڈاکو ملک کے حکمراں بنیں گے تودیگراداروں کی طرح عدالتوں میں بھی تقرریاں میرٹ پر نہیں ہوں گی اور جب عدالتوں میں میرٹ کے بجائے اپنی مرضی کے من پسند ججز لگائے جائیں گے تووہ ججز آئین وقانون کے مطابق فیصلے کریں گے یاحکمرانوں کی مرضی کے فیصلے کریں گے؟

اس بات سے کوئی انکارنہیں کہ پاکستان میں فوج ایک حقیقت ہے اوراس کاایک کردار ہے لہٰذا میں جنرل عاصم منیر صاحب سےکہتا ہوں کہ زرداری اورشریف مافیا نےتمام اداروں کے ساتھ ساتھ عدلیہ اوراب فوج کے چند اعلیٰ افسران کوبھی کرپشن میں حصہ دار بناکرفوج کے تقدس کوبھی بری طرح مجروح کرڈالا ہے۔لہٰذا فوج کومزید بدنامی سے بچانے کے لئے پاکستان کو زرداری اور شریف مافیا سے نجات دلائیں۔پاکستان سے جاگیردارانہ نظام کےخاتمے کااعلان کرکے جاگیرداروں اوروڈیروں سے زمینیں لیکر ہاریوں اورکسانوں میں تقسیم کردی جائیں اس سے کسانوں اور ہاریوں کی حالت بھی نہ صرف بہتر ہوگی بلکہ زرعی پیداوار میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگا۔

میں جرنیلوں کوبتاناچاہتاہوں کہ خدارا ملک میں میرٹ کانظام قائم کریں کیونکہ میرٹ اور انصاف کانظام لائے بغیر نہ ملک صحیح ڈگرپرآسکتاہے، نہ ریاست اور عوام کے درمیان موجودخلیج کوختم کیاجاسکتا ہے، نہ ہی بلوچوں اور پشتونوں کی مزاحمت ختم کی جاسکتی ہے۔ لہٰذاآپ ملک میں انصاف کانظام قائم کریں، ہر کسی کواس کاحق دیں، صوبوں کے تیل، گیس اورتمام معدنیات پر پہلاحق صوبے کاہوناچاہیے،عدلیہ میں ججز کی تعیناتی 100فیصد میرٹ کے اصولوں کے مطابق یقینی بنائی جائے اورملک کو26ویں آئینی ترامیم کے بجائے اصل آئین اوراس کی روح کے مطابق چلایاجائے اورملک سے پیکاایکٹ کے سیاہ ترین قانون کوفی الفور ختم کیاجائے۔ میں ملک بھر کی تمام قوموں ،نسلی ولسانی ،ثقافتی اورمذہبی اکائیوں سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیے میری آواز میں آوازملائیے، میری ایم کیوایم کوجوائن کیجئے، میرے پیغام کوپھیلائیے جو انصاف اور میرٹ کی آواز ہے، جوفرقہ وارانہ اورمذہبی منافرت کی نہیں بلکہ انسانیت،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی آواز ہے۔

الطاف حسینٹک ٹاک پر فکری نشست 206 سے خطاب2فروری 2025ئ

https://twitter.com/x/status/1886461314278810073

https://twitter.com/x/status/1886637350056329395

https://twitter.com/x/status/1886551378010812447

https://twitter.com/x/status/1886477635192012980

https://twitter.com/x/status/1886518310688145753

https://twitter.com/x/status/1886525161261904091

https://twitter.com/x/status/1886506479865200736

https://twitter.com/x/status/1886988984640815269

https://twitter.com/x/status/1886764407713358328
 

A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)
images


However here's some blast from the past

https://twitter.com/x/status/991077330130030593

Just few days back he would speak about human rights abuses in Pakistan which obviously can't occur without approval by GHQ

https://twitter.com/x/status/1885093550708449289


This is the ultimate reality

https://twitter.com/x/status/1886310490311180628

 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Abay Chutiya Prakash ——- Zia Kanjar ki Na jaiz aulad —— Ghaleez Ghuddar Fouj nay Guzishta 77 saalon mein Pakistan ki Awam ko 240 Billion Dollars ka choona lagaya hai —— Aur Pakistan ka total Qarza 160 Billion hai ( Give and Take ——— Kion Pakistanion ko Mazeed Chutiya bana rehay ho —— Lanat teri shakal par​

 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

تو سپورٹ کر لے بھائی
پلّے نہیں دھیلہ تے کردی میلہ میلہ

By the way, support in what capacity???
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
سکندر مرزا کے دور سے ہی ملک مارشل لا کے زیر سایہ ہی چل رہا ہے
اور کیا ایک چور دوسرے چور کو پکڑ سکتا ہے کیا باجوے اور دوسرے جرنیلوں کا لوٹا ہوا اربوں ڈالرز جزیرے اور بزنس ایمپائر ز جو ان چوروں ڈاکوؤں نے اس قوم کو لوٹ کر اور دو سو ارب ڈالرز کا مقروض کرنے بنائی ہے کیا ان جرنیلوں سے یعنی اپنے آپ سے واپس کرائیں گے یہ جرنیل
اگر اپنے آپ کو صرف حلال کی کمائی پر واپس کرلیا ان جرنیلوں نے تو پھر انکی اولاد تو بھوکی مرجائے گی اس موجودہ لائف سٹائل اور صرف حق حلال کی کمائی کے ساتھ
 

Back
Top