خیرات سے حکومت نہیں چل سکتی، میں بہت کلیئر ہوں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1893234726439174534
فیصل آباد میں تیسری آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بار بار یہ سوال کیا جاتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس کیوں جاتے ہیں، خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں، تعلیم چل سکتی ہے، لیکن خیرات سے حکومت نہیں چل سکتی۔


وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے۔
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے بھی خیرات تو اب کوی دے نہیں رہا۔ تو میں نے اب صرف قرضوں پر اکتفا کرلیا ہے، سارا خرچہ قرضوں پر، بڑے بڑے اخباری اشتہار معشیت کے بہتر ہونے کے، نانی کی خودستایشی کے اشتہارات، سب قرضوں پر، مگرملک ترقی کررہا ہے، پاکستان میں کوی نہیں جو ان جھوٹوں اور قبضہ مافیا کو جیل کی ہوا کھلاے، اور ملک کو ازاد کراے۔
 

Back
Top