
سابق نیوز اینکر اور معروف میزبان فرح اقرار نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے کئی دلچسپ انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر اور معروف اینکر پرسن اقرار الحسن انہیں ماہانہ 3 سے 5 لاکھ روپے خرچہ دیتے ہیں۔
فرح اقرار نے پوڈ کاسٹ میں اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ نوکری کر رہی تھیں، تو ان کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو عام طور پر مردوں کے مقابلے میں کم تنخواہ دی جاتی ہے، یہاں تک کہ جب دونوں ایک ہی کام کر رہے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تنخواہ میں یہ اضافہ فوری نہیں ہوا تھا، بلکہ اس میں کئی سالوں کا تجربہ شامل تھا۔
میزبان کے سوال پر کہ کیا اقرار الحسن انہیں ماہانہ خرچہ دیتے ہیں، فرح اقرار نے جواب دیا کہ ہر مہینے انہیں مختلف رقم ملتی ہے، لیکن یہ ماہانہ خرچہ 3 سے 5 لاکھ روپے تک ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فی الحال کرائے کے گھر میں رہ رہی ہیں، جس کے بلز بہت زیادہ آتے ہیں، اور اس کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اقرار الحسن کی تعریف کرتے ہوئے فرح اقرار نے کہا کہ وہ کنجوس نہیں ہیں، بلکہ بہت شاہ خرچ ہیں۔
فرح اقرار نے اپنی شادی کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے وہ اور اقرار الحسن ایک ہی جگہ کام کرتے تھے، اور اقرار ان کے کام کی تعریف کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رشتے کی بات بھی اقرار الحسن نے ہی کی تھی، جس پر ان کے والد فوراً راضی ہو گئے۔ فرح اقرار نے کہا کہ ان کی شادی کو 13 سال ہو چکے ہیں، اور وہ دونوں بہت خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔
فرح اقرار نے شادی کے بعد لوگوں کی باتوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ انہوں نے پیسے کے لیے شادی کی ہے، اور کچھ عرصے بعد یہ علیحدہ ہو جائیں گے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کا رشتہ مزید مضبوط ہوا، اور ان کی اور اقرار الحسن کی اچھی دوستی ہے۔
واضح رہے کہ فرح اقرار معروف اینکر پرسن اور انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں۔ فرح اقرار خود بھی ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق نیوز اینکر ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز میں بطور ہوسٹ کام کیا ہے۔ فی الحال، وہ لاہور میں مقیم ہیں اور اپنا یوٹیوب چینل کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہیں، جہاں وہ روزانہ وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔