بنوں کینٹ پر دہشتگردانہ حملے کی کوشش ناکام،

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اپ ڈیٹ: بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش ناکام،افطار کے بعد 2 خود کُش حملہ آوروں بنوں کینٹ کی دیوار کے ساتھ دھماکے سے اڑا لیا، 5 سے 6 خارجین نے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی جنہیں مار دیا گیا ہے،علاقے میں مزید آپریشن جاری۔۔۔!!!

https://twitter.com/x/status/1896931980274725155
بنوں کینٹ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پانچ سے چھ مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ افطار کے بعد کوہاٹی گیٹ کے قریب دو خودکش بمباروں نے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں دیوار میں شگاف پڑ گیا۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر فورسز نے انہیں فوری طور پر ہلاک کر دیا۔

دھماکوں کے باعث قریبی علاقے کوٹ براہ میں مسجد منہدم ہو گئی، جس میں روزہ دار نمازی ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکوں سے کئی علاقوں میں چھتیں گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔


ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ریکارڈ کے مطابق 10 آفراد شدید زحمی ،ایک بچہ شہید۔

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے گل بہادر گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1896953020644274586
 
Last edited by a moderator:

Back
Top