ایک دہشت گرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف

1741247983029.png


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع نہیں کی تھی، مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کی تھی، امریکا نے دہشتگردی کا نام لے کر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، ہم دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے، افغانستان میں امریکا نے ہائی ٹیک اسلحہ چھوڑا، امریکا کہہ رہا ہے کہ اسلحہ واپس لے رہا ہے تو اچھی بات ہے، امریکی اسلحے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے مفاہمت کی کوئی بات کی؟ تین چار مرتبہ حملے کرچکے ہیں اور عید کے بعد دوبارہ حملے کا کہہ رہے ہیں، اب مفاہمت کے بجائے مزاحمت کی سیاست ہوگی، کے پی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کا ملبہ خود بھی اٹھائے، پارا چنار کے حالات سب کے سامنے ہیں، وہ تو ہمارے زیرانتظام نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے یہاں خطوط بازی کی پھر عالمی درجہ دیا، خطوط کا حشر جو پہلے ہوا، وہ ہی اب ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو کوئی سیاسی لوگ نہیں بلکہ جادوگر مشورہ دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو صوبے سے وفاق میں لانے کے بعد خیبرپختونخوا میں لوٹ مار کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1897503427267002812
"ن لیگ کہتی تھی کہ پرویز خٹک کرپٹ ہیں، اب وہ وزیراعظم کے مشیر بن چکے ہیں۔ اب وہ کرپٹ ہیں یا نہیں؟" ۔ صحافی کے سوال پر خواجہ آصف جواب ہی گول کر گئے۔۔ پرویز خٹک پر تبصرے سے گریز
https://twitter.com/x/status/1897562385000313105
 
Last edited by a moderator:

gwah

Voter (50+ posts)
Pak had absolutely no role in the real capture of this guy Jafar. It was in entirety a CIA operation and they like always kept mum until the capture. However, the Pakistani's came in at the time of transportation because the CIA had no choice.
Pakistani's are an incompetent people who need to be reminded which arm to use to wipe their ass, What can I say?
 

Back
Top