یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ کرپشن کیس کے تین مقدمات میں بری

_117656599_gettyimages-138869091.jpg


وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں تین مقدمات سے بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی، جہاں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ان کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں تین مقدمات میں الزامات سے بری کر دیا۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل، فاروق ایچ نائیک، نے اپنے دلائل عدالت میں جمع کروا دیے تھے۔ ان مقدمات میں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے فریٹ سبسڈی کے ذریعے قومی خزانے کو 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جس شخص کو کیس میں وعدہ معاف گواہ بنایا گیا تھا، وہ اب خود ملزم ہے اور ملک سے فرار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلا ہوں، اور مجھ پر مقدمات بنانے والے آج ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔ میں جو بھی کام کرتا ہوں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کرتا ہوں۔"

مزید برآں، انہوں نے پارلیمانی حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، "میں نے ایک معزز رکن سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، کیونکہ یہ ان کا آئینی حق ہے کہ وہ سینیٹ اجلاس میں شرکت کریں۔ کل ایک اور معزز رکن سینیٹ کو گرفتار کیا گیا، لہٰذا انہیں بھی سینیٹ میں لایا جانا چاہیے۔" انہوں نے زور دیا کہ نہروں کے معاملات کو بھی میرٹ پر حل کیا جانا چاہیے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کیوں نہیں کیوں نہیں
اپنے وکیل، اپنے جج، اپنی عدالتیں...... موجاں ای موجاں
منڈیو! شروع کر دیو لُٹ مار نویں سرے توں
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)

کیوں نہیں کیوں نہیں
اپنے وکیل، اپنے جج، اپنی عدالتیں...... موجاں ای موجاں
منڈیو! شروع کر دیو لُٹ مار نویں سرے توں
yahi to napaak army chahti hai sub corruption kro, loot mar kro, chori chakari dakey and you will get respect and if you are honest so just zlalat.
 

Back
Top