Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
صاحبزادہ حامد رضا کے پارلیمنٹ لاجز کے بیڈروم کی کھڑی توڑ کر خون کے چھینٹے پورے بیڈروم میں چھوڑنے کاانکشاف
اپنے ایکس پیغام میں صاحبزادہ حامد رضا نے کا کہ میں گزشتہ 5 روز سے اسلام آباد نہیں تھا اور افسوس کہ آپ کو میری غیر موجودگی کی وجہ سے پارلیمنٹ لاجز میں میرے بیڈروم تک پہنچنے کے لئے کھڑکیوں کے لاک توڑ کر اندر آنا پڑا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لائسنسی اسلحہ اور دیگر اشیاء کو بالکل نہیں چھوا گیا اس پر آپ کا شکریہ اگر کوئی آلات لگا کر گئے ہیں تو وہ بھی میں چیک کروا رہا ہوں مگر جو خون کے چھینٹے پورے بیڈروم میں چھوڑ کر گئے ہیں کسی خاص پیغام کے طور پر تو پھر میرا جواب لے لیں خون کا بدلہ خون ہی ہوگا ۔
https://twitter.com/x/status/1899080656732234180
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ میرے وارث اتنے تگڑے ضرور ہیں کہ اگر بات یہاں تک پہنچی تو جواب دے لیں گے ۔
صاحبزادہ ھامد رضا نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ تھا ساتھ ہوں اور ساتھ کھڑا رہوں گا ۔ زندگی موت کا مالک میرا سوہنا رب ہے ۔