نئے وزراء کیلئے بنگلوں کی الاٹمنٹ کے بعد گاڑیوں کی تقسیم مسئلہ بن گئی

wozra1.jpg

روزنامہ 92 نیوز کے صحافی طارق عزیز نے خبر دی ہے کہ نئے وزراء کے لیے منسٹر اینکلیو میں بنگلوں کی الاٹمنٹ کے بعد سرکاری گاڑیوں کی تقسیم مسئلہ بن گئی ہے اور وزراء نے لو ماڈل گاڑیاں لینے سے انکارکردیا ہے۔

اس پر وزیراعظم شہبازشریف نے نوٹس لیا ہے اور خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

صحافی طارق عزیز کےمطابق 30 نئی گاڑیوں کی خریداری کی اطلاعات ہیں جو نئے حلف اٹھانے والے وزراء کو دی جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1898903442313159085
واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کیلئے 24 کروڑ کی 25نئی ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدی تھیں۔۔ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق حکومت نے 1500 سی سی ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدی گئیں اور ان کی کل تعداد 25 تھی۔

یادرہے کہ کچھ روز قبل کابینہ میں توسیع کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1899382394890629375
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جتنے جتنے ان لوگوں کو ووٹ ملے ہیں اس حساب سے تو ان کے لیے گدھا گاڑیاں بھی بہت بڑی فیور ہو گی
گدھوں کا چارہ بھی انکے ذمے
 

snowballpk

MPA (400+ posts)
یہ حرام کی اسٹیبلشمنٹ ہی ہے جو غریب کا خون چوس کر ان بیغیرتوں میں تقسیم کر رہی ہے
 

Back
Top