Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا کوئی ایسا علاقہ باقی نہیں جہاں حکومت یہ دعویٰ کر سکے کہ اُس کا کنٹرول ہے۔ وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں، یہ کہانی ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خبردار کیا تھا، ہم سے پہلے والوں نے بھی خبردار کیا تھا مگر اُن باتوں کو سنجیدہ لینے کے بجائے لوگوں کا نہ کہ مزاق آڑایا گیا بلکہ لوٹ مار اور قتل عام کا بازار گرم کیا گیا
انکے مطابق ہر ایک حکومت نے بلوچ نسل کشی میں اپنا حصہ حصہ برابر کا ڈالا، اور یہ وہ واحد مسلہ تھا جس پر تمام ادارے اور تمام تر حکومتیں ایک پیج پر رہیں ہیں اور اپنی غلطیاں تسلیم کرنے کے بجائے ہمیشہ کی طرح الزام کسی اور پر لگانا تو ان کا وطیرہ رہا ہے۔
اختر مینگل نے کہا کہ آج میں اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے اُن سب کو مخاطب کرنا چاہتا ہوں—وفاقی حکومت، سیاسی پارٹیاں، عدلیہ ،اسٹیبلشمنٹ—جنہوں نے اپنی ظلم و زیادتیوں سے بلوچستان کو اس نہج پر پہنچایا ، مگر اس بار نہ یہ ہمارے اختیار میں ہے، اور نہ ہی آپ کے.
https://twitter.com/x/status/1899583651601334590 https://twitter.com/x/status/1899607806313218130
Last edited by a moderator: