مستعفی عمران کشور کے بشریٰ بی بی پر تعویذ کرنے کے الزامات کا کلپ وائرل

Gl8KEQVaEAAhY8b.jpg

گزشتہ روز استعفیٰ دینے والے ڈی آئی جی عمران کشور کا پرانا کلپ وائرل۔۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد عمران کشور نے بشریٰ بی بی پر تعویذ کرنے ، پولیس سے بدتمیزی اور دیگر الزامات لگائے تھے

ڈی آئی جی پنجاب پولیس عمران کشور نے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا، وہ 9 مئی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے سربراہ تھے۔

ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنا استعفیٰ آئی جی پنجاب کو بھجوادیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں، میں نے عزت کے ساتھ خدمات سر انجام دیں۔

آئی جی پنجاب کو دیے گئے استعفیٰ کے متن میں ڈی آئی جی عمران کشور نے لکھا کہ وہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہے ہیں، اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، اب ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔

استعفیٰ منظرعام پر آنے کے بعد عمران کشور کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بشریٰ بی بی پر تعویذ کرنے کاالزام لگارہے ہیں۔یہ کلپ اس وقت کا ہے جب عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ عمران کشور اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے عمران خان کی گرفتاری کی۔

سولہ اگست 2023 انہوں نے کہا کہ جب گرفتاری کے احکامات ملنے پر وہ زمان پارک پہنچے تو بند دروازے کھولے نہیں گئے جس کے باعث پولیس کو دروازے توڑنے پڑے۔

انکے مطابق ایک پیالے میں رکھی پوٹلی کی راکھ میں پڑے تعویز کو چھونے لگے تو بشریٰ بی بی نے مزاحمت کی اور بولیں کہ آپ ان کو نہ چھیڑیں، یہ مقدس چیزیں ہیں۔

ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق بشریٰ بی بی نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی، یہ بھی کہا کہ پولیس والے ہیں پیسے ڈھونڈنے آئے ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1900261717944525129
مغیث علی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس سروس سے آج استعفیٰ دینے والے عمران کشور صاحب، ان کا کہنا تھا "وہاں پوٹلی میں راکھ اور تعویذ ملے تھے"، بشریٰ بی بی نے بدتمیزی الگ سے کی تھی، لگتا ہے وجہ 9 مئی نہیں کچھ اور ہے
https://twitter.com/x/status/1900248641069322520
شہزاداکبر نے ویڈیو کلپ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس استعفی کا قصہ مختصر یہ ہے کہ اس افسر نے کھل کے ضمیر فروشی کی اور چڑیا گھر والوں نے کام کروانے کے بعد پروموشن نہیں کروائی تو دلبرداشتہ ہو کر نوکری چھوڑ دی سنا ہے
https://twitter.com/x/status/1900299349562700263
انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی کی بھی ایسی ہی حالت ہے کچھ…. بس کہتے ہیں نا پال نہیں سکتے تو بھرتی کیوں کرتے ہو ؟؟؟
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
O really! Is this for what this DIG is paid for? There is nothing better to do than paddling this crap?
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
O really! Is this for what this DIG is paid for? There is nothing better to do than paddling this crap?
 

Back
Top