پارٹی ورکرز کو کہتی رہی کچھ نہیں ہوگا مگر بھٹو پھانسی چڑھ گیا تھا

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1903489320184668516
یہ با لکل وہی صورتحال ہے جو ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے پہلے تھی، پارٹی ورکرز کو کہتی رہی کچھ نہیں ہوگا اور بھٹو پھانسی چڑھ گیا، پی ٹی آئی کی تنظیم بیرسٹر گوہر وغیرہ کا مزاحمت کا تجربہ ہی نہیں ہے، اس لیے وہ درمیان کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں، مظہر عباس



اسٹبلشمنٹ کا ایک بڑا حلقہ سمجھتا ہے کہ عمران خان اینی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہیں، وہ صرف اس لیے اسٹیبلشمنٹ سے ناراض ہیں کہ انہوں نے نواز شریف اور زرداری کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا، نواز شریف کا بیانیہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ اس لیے وہ وزیراعظم نہیں بن سکے، مظہر عباس
 
Last edited:

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان 2018 اور 2024 کا الیکشن ووٹوں کی بنیاد پر جیتا تھا. کسی جنرل کی گود میں بیٹھ کر اقتدار نہیں چڑھا تھا. اور ویسے بھی ایسے موازنے کرنے سے پہلے انسان کو تاریخ کا مطالع کرنا چاہیے.




ذوالفقار علی بھٹو کو فوجی بغاوت کے ذریعے ہٹایا گیا تھا۔ مارشل لا کے تحت آئین معطل کیا گیا تھا اور فوج نے جبراً سارا اختیار سنبھال لیا تھا۔

عمران خان کو پارلیمانی عدم اعتماد کے ووٹ کے نتیجے میں معزول کیا گیا تھا تاہم بعد میں امریکی مداخلت اور معاونت ثابت ہوئی تھی جس میں سب سے کلیدی کردار پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ادا کیا تھا۔ کیونکہ اپوزیشن پارٹیاں آرمی چیف کی چھتر چھایا میں آ گئی تھیں، لہٰذا براہِ راست مارشل لا یا فوجی بغاوت کی ضرورت پیش نہیں آئی.

--------------------------------

ذوالفقار علی بھٹو کا دور سرد جنگ کا تھا؛ امریکا اور سوویت یونین کے درمیان کشمکش، خطے میں افغان جنگ (خصوصاً 1979 کے بعد) اور بھارت کے ساتھ تعلقات ملکی سیاست پر گہرے اثرات رکھتے تھے۔

عمران خان کا دور نائن الیون کے بعد کا دور ہے جہاں عالمی حالات بدل چکے ہیں۔ اب معاشی دباؤ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور سوشل میڈیا کی موجودگی سیاسی منظرنامے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

---------------------------

ذوالفقار علی بھٹو پر قتل کی سازش جیسے سنگین الزام میں مقدمہ چلا، جس میں سزائے موت تک دے دی گئی۔ اس مقدمے کو وسیع پیمانے پر سیاسی بنیادوں پر مبنی قرار دیا گیا۔ اور جو لوگ بھٹو کے قتل میں آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے تھے، وہی لوگ آپ کو بعد میں بھٹو کے قاتلوں کے ساتھ مل کر عمران خان کے خلاف کھڑے ہو گئے.

عمران خان پر کرپشن، توہینِ عدالت، غداری سمیت کئی بناوٹی الزامات ہیں، لیکن اب تک ان کیسز میں بھٹو جیسے سنگین نتائج (یعنی سزائے موت) کا کوئی امکان سامنے نہیں آیا۔ یہ سب کیسز فوج کی طرف سے سیاسی پریشر بنانے کے لئے لگائے گئے ہیں تاکہ عمران خان خاموش رہیں.

---------------------------------------------



ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی نے ابتدا ہی سے مزدور تنظیموں، کسانوں اور وسیع عوامی حلقوں میں مضبوط بنیادیں استوار کیں۔ بھٹو خاندان نے اس وراثت کو آگے بڑھایا جس میں موروثیت کوٹ کوٹ کر بھری پڑی ہے.

عمران خان کی پی ٹی آئی اگرچہ تیزی سے مقبول ہوئی ہے، لیکن نسبتاً نئی جماعت ہونے کے باعث اس کے تنظیمی ڈھانچے اور نظریاتی وابستگی کا زیادہ تر دارومدار خود عمران خان کی شخصیت پر ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس ابھی تک بھٹو کی پیپلز پارٹی جیسی دہائیوں پر محیط خاندانی وراثت نہیں اور یہی پی ٹی آئی کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ہے.

--------------------------------------


ذوالفقار علی بھٹو (1970 کی دہائی) کے دور میں سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) کا ہی زیادہ چرچا تھا، نجی الیکٹرانک میڈیا نہ ہونے کے برابر تھا، اور عدلیہ مارشل لا کی چھتری تلے کام کر رہی تھی۔

عمران خان کے (موجودہ) دور میں پرائیویٹ میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا کی موجودگی میں عوامی رائے تیزی سے بنتی اور پھیلتی ہے۔ کسی بھی متنازع عدالتی یا سرکاری اقدام کو فوری طور پر نہ صرف ملک بلکہ بیرونِ ملک بھی زیرِ بحث لایا جاتا ہے۔
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
The most prominent terrorist group in the region is the Pakistani military, which is involved in everything from human rights violations to breaking the constitution, overthrowing governments, and kidnapping and killing civilians. This terrorist organization should be banned under international law.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)



تھانے کو آگ اگر پی ٹی آئی کے کسی ورکر نے لگائی ہے اور اسکا ویڈیو ایویڈنس موجود ہے تو ایسے جاہل کو پارٹی خود پولیس کے حوالے کرکے اسکو پارٹی سے نکال باہر کرے . اس واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کرکے اسکے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرے

اگر ایسا نہ کیا تو غنڈے جرنیل اس واقعے کو بھی ٩ مئی فالس فلیگ کی طرح پارٹی کے خلاف استعمال کریں گے اور سینکڑوں ورکرز کو عقوبت خانوں میں پہنچا دیں گے
 

jigrot

Minister (2k+ posts)


تھانے کو آگ اگر پی ٹی آئی کے کسی ورکر نے لگائی ہے اور اسکا ویڈیو ایویڈنس موجود ہے تو ایسے جاہل کو پارٹی خود پولیس کے حوالے کرکے اسکو پارٹی سے نکال باہر کرے . اس واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کرکے اسکے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرے

اگر ایسا نہ کیا تو غنڈے جرنیل اس واقعے کو بھی ٩ مئی فالس فلیگ کی طرح پارٹی کے خلاف استعمال کریں گے اور سینکڑوں ورکرز کو عقوبت خانوں میں پہنچا دیں گے
جب اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا تھا اسی وقت تھانوں کو آگ لگا دینی چاہیئے تھی پھر شہباز گل کی ٹھکائی لگا کر دیکھا گیا کہ پی ٹی آئی کیا رسپانس کرتی ہے ہر بار پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کے ہاتھ باندھ دیئے پھر عمران خان کو جیل میں ڈال دیا اور پھر پی ٹی آئی کی بے بجا دی۔ ایسے نہیں ہوتا میرے بھائی یہ پاکستان ہے اب بات بہت آگے جا چکی ہے اب زخم سڑ چکا ہے اس کو کاٹنا پڑے گا ۔ یہ ہر ہال میں ماریں گے اس لیے بہت ہے لڑ کر مرجاو ۔ شرافت کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور ظلم سہنے کی ۔ اب تو پاکستانیوں کے وہ حالات ہیں جہاں پہ دنیا بھی گئی اور دین بھی
 

Back
Top