فیصل آباد: ڈاکوؤں کی سڑک پر شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

2812564886361b1.png

فیصل آباد: ساندل بار کے علاقے میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جس میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک شادی شدہ جوڑے کو نشانہ بناتے ہوئے شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 25 مارچ کی رات موٹر وے پل کے قریب سروس ایریا میں پیش آیا۔

عدنان مسیح (شوہر) نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ گاؤں جا رہے تھے کہ 3 مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔شہری اہلیہ کو زرعی یونیورسٹی سے چھٹی کے بعد لے کر گھر آ رہا تھا،
https://twitter.com/x/status/1905298990284873920
ڈاکوؤں نے شوہر کو باندھ دیا اور خاتون کو قریب کے کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کی۔ حملہ آوروں نے موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے 12 گھنٹے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ ساندل بار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں 3 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 

Back
Top