پندرہ لاکھ گھرانوں کو جلد راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے، مریم نواز کا اعلان

screenshot_1743099881142.png


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس کے دوران اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ گھرانوں کو جلد راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ وہ ماہانہ راشن کی سہولت حاصل کر سکیں۔

کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں، جبکہ پنجاب آرمز آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا مزید سخت کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ کی فیس کو ایک سال کے لیے معاف کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں چاول کی دو فصلیں کاشت کرنے کی پابندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے پنجاب لیگل ایڈ رولز میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ "کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، ہم جواب دیں گے" اور مزید کہا کہ حکومت میں آتے ہی سفارشوں کی لائن لگی تھی، لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لا آفیسرز کی تعیناتی 100 فیصد میرٹ پر ہونی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 25 لاکھ 64 ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے چیک مل چکے ہیں اور وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکیج کو فالو کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہت جلد 1.5 ملین گھرانوں کو راشن کارڈ دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
 

Back
Top