وزیر اعظم ہاؤس میں دہشتگردی کے خلاف اہم اجلاس
گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی عسکری اور سول قیادت کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچانے کیلئےفلم اور ڈراموں میں قومی موضوعات اپنائے جائیں گے،فلم اور ڈراموں میں شر پسندوں کےبیانیے کامؤثر مقابلہ ہوگا،
https://twitter.com/x/status/1905512282932547987
روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہمات کا منہ توڑ جواب دینے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت: دہشتگردوں اور شر پسند عناصر کے سد باب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ تشکیل دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
تمام صوبوں نے قومی بیانیے کو مضبوط بنانے اور اس کے نفاذ میں تعاون کا عہد کیا۔ ڈیجیٹل میڈیا پر قومی بیانیے سے متعلق معیاری مواد نشر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ملک دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ جہت حکمت عملی اپنائی جائے، جس میں تمام صوبوں اور خطوں کے عوام کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں یہ واضح کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی اور مضبوط بیانیہ ہی کامیابی کی کلید ہے۔