امریکہ کے اضافی ٹیرف پر چین اور دیگر ممالک کا سخت ردعمل

screenshot_1743710189712.png

واشنگٹن: امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے کے فیصلے پر چین سمیت متعدد ممالک کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ چین نے امریکی ٹیرف کو عالمی اقتصادی ترقی کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نئے ٹیرف منسوخ کرے۔

چین کی وزارت تجارت نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے تازہ ترین ٹیرف فوراً واپس لے، ورنہ چین جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ امریکہ کا یہ اقدام کئی سالوں کی کثیر الجہتی تجارتی مذاکراتی کوششوں کو نظرانداز کرتا ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے بہت فائدہ اٹھایا ہے اور اضافی ٹیرف کی سختی سے مخالفت کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ نئے ٹیرف نہ صرف امریکی مفادات کو نقصان پہنچائیں گے بلکہ عالمی سپلائی چین کو بھی متاثر کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی، برطانوی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے باوجود ان کا ملک امریکہ کے ساتھ اقتصادی معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکہ کے اضافی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے ان ٹیرف کو غیر ضروری اور معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے بھی امریکی ٹیرف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو اس معاملے کا مناسب جواب دینا چاہیے۔ اطالوی وزیراعظم نے تو واضح طور پر کہا کہ امریکی ٹیرف یورپی یونین کے مفادات کے خلاف ہیں اور انہیں غلط قرار دیا۔

یہ عالمی سطح پر تجارتی تناؤ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے اور مختلف ممالک کی جانب سے جواب میں جوابی کارروائیاں متوقع ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1908177346483323029
 
Last edited by a moderator:

Back
Top