پاکستان کے وزیرد اخلہ و انسداد منشیات، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سٹی 42، 24 نیوز کے سربراہ سینیٹر محسن نقوی کو ایک اور اعزاز مل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ورچوئل اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سونپ دی گئی ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی کی تقرری ایشین کرکٹ کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے
https://twitter.com/x/status/1907828262534889651
قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس تھی تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے گزشتہ برس ایشیاکپ اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر ہی کروایا جائے گا تاہم ایونٹ کا میزبان بھارت ہی سپرد ہوگا۔