
بلوچستان: ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر فورسز نے بلیدہ میں آپریشن شروع کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سینی ٹائز آپریشن کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کسی بھی دوسرے ممکنہ دہشت گرد کو فوری طور پر ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔