Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
"چولستان کی نہریں پیپلزپارٹی کی قیادت کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھیں، لیکن دوسری جماعتوں کے احتجاج نے پیپلزپارٹی کے پیروں تلے آگ لگا دی ہے"،"7 روپے فی یونٹ کمی کی کہانی بہت دلچسپ ہے - میری ایک جیب سے پیسے نکال کر میری دوسری جیب میں ڈال دیے گئے"- حبیب اکرم، اجمل جامی اور اکبر باجوہ کا تجزیہ
پی ٹی آئی میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ دہشت گردی پر اے پی سی ہو جانا تھی، عمران خان نے بھی آ جانا تھا، لیکن ن لیگ کے کچھ وزراء نے نہیں ہونے دیا۔ ان کا خیال تھا کہ اگر اے پی سی ہو گئی تو تحریک انصاف کو مزید سیاسی سپیس دینا پڑے گی۔ اسٹیبلشمنٹ بھی تحریک انصاف کو سپیس دینا چاہتی ہے۔ اکبر باجوہ
ن لیگ اقتدار میں اسی لیے ہے کیونکہ تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ میں لڑائی ہے۔ اس کے علاوہ کون سی وجہ ہے جو ن لیگ کو اقتدار میں لا سکتی تھی؟ ووٹ ان کے پاس نہیں۔ اگر اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں ساری پارٹیاں برابر ہوتیں تو ن لیگ کی گنجائش کہاں تھی؟ ن لیگ تیسرے نمبر کی جماعت ہوتی۔ حبیب اکرم