ڈکی بھائی کے نام سے جانیوالے یوٹیوبر سعد الرحمان سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید پر پھٹ پڑے جب انہیں ایک پوڈ کاسٹ میں بشریٰ انصاری کا ایک کلپ دکھایا گیا
اس کلپ میں بشریٰ انصاری ڈکی بھائی پر تنقید کر رہی تھیں، اور کہہ رہی تھیں کہ یہ کون لوگ ہیں اور کون انہیں دیکھتا ہے، وہ انہیں نہیں جانتیں اور نہ ہی انہیں کہاں دیکھا جائے، یہ بات انہیں سمجھ نہیں آتی۔
ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار ہیں، دنیا ٹی وی سے باہر آ چکی ہے آپ کسی کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کو کیوں دیکھا جا رہا ہے۔
یوٹیوبر ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ ’مجھے تو ان لوگوں کی بھی سمجھ نہیں آتی جو 20 سال سے ایک جیسے ڈرامے دیکھے جا رہے ہیں تو کیا اب میں ان کو گالیاں دینا شروع کر دوں اور یہ کہوں کہ ان میں عقل ہی نہیں ہے یہ بہت بری بات ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹی وی والے تمام لوگ ڈیڈ ہیں اور احساسِ کمتری کا شکار ہیں۔ یہ لوگ کچھ بھی نہیں کرتے، اگر میں یہ بات کہہ دوں تو ان کو برا لگے گا۔
ڈکی بھائی نے کہا کہ آپ کو روزانہ گھر سے گاڑی لینے آتی ہے، میک اپ کوئی اور کرتا ہے، اسکرپٹ کوئی اور لکھتا ہے آپ صرف ڈائریکٹر کے اشاروں پر ناچ رہے ہو‘۔
اس پر اداکار نعمان حبیب اور فضیلہ قاضی نے بشریٰ انصاری کے حق میں آواز اٹھائی اور یوٹیوبر ڈکی بھائی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
نعمان حبیب نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "براہ کرم ڈکی بھائی، برا نہ ماننا، جب میں اور تم نے ڈائپر پہننا بھی شروع نہیں کیے تھے، تب بھی دی لیجنڈ بشریٰ انصاری کو پورا پاکستان جانتا تھا اور آج بھی جانتا ہے، یہ بڑی بات ہے کہ تم نہیں جانتے۔"
DICGQ4JsrNv
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ بے عزتی ہے بھائی۔"
اداکارہ فیصلہ قاضی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھائی میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ تمام اداکار اور اداکارائیں ایک جیسی نہیں ہوتیں، اس لیے براہِ کرم جب آپ پورے ایک شعبے کی بات کر رہے ہوں تو بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ لیکن ہاں! آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں دنیا بدل رہی ہے، ہمیں اسے قبول کرنا چاہیے اور اسے دوسروں کے لیے بھی قابلِ احترام بنانا چاہیے۔
اداکارہ فضیلہ قاضی کا اپنے کمنٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ عام طور پر ہم میں سے بھی اکثر اداکار یوٹیوبرز کی تعریف کرتے ہیں اور ہاں ہمارے اپنے یوٹیوب چینلز بھی ہیں۔