پاک امریکہ وزراء خارجہ کے درمیان رابطہ، معاشی تعلقات بڑھانے پہ اتفاق

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)

پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق


american-foreign-minister-marco-rubio-and-ishaq-da1744039886-0-600x450.webp



اسلام آ باد:
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔


دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔


امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلیے دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔

اس دوران اسحاق ڈار نے 2013ء سے 2018ء کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑاجانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کیلیے مستقبل کے تعاون کیلیے امریکا کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کیلیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
Ha ha goberseas bhikarion ke itni auqat bhi nahi hai ke aik tweet apni marzi ke karwa sakte....
 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)

US secy of state expressed interest in deepening co-op in many sectors: Pak​

Rubio made the comments during a telephonic conversation with Deputy Prime Minister/Foreign Minister Ishaq Dar, the Foreign Office said in a statement
 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
Yahodiyon ki zuban se tareef kanjar napaak yahodi fooj ku kutton ko kitne achi lagti hai
Kon kis ne kis ke tareef karde?

Bhikari, do mulkon ke darmayan talluqat hote hain. Love letter nahi hote jese PTI establishment ko likhte rehte hai....
 

Back
Top