سپریم کورٹ کا 9 مئی ملزمان کے کیسز کا 4 ماہ میں فیصلہ دینے کا حکم

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
بریکنگ نیوز ، سپریم کورٹ نے 9 مئی کے کچھ کیسز کی حد تک ٹرائلز چار ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا باقی کیسز کی حد تک بھی اسی طرح کے آرڈر آئندہ ہونے کا امکان ہے

9 مئی پی ٹی آئی کیسز سے متعلق اتنا اہم کیس جب سنا جا رہا تھا تو پی ٹی آئی کا نا کوئی سینئر وکیل نا ہی لیڈر آج سپریم کورٹ کمرہ عدالت نمبر 1 موجود تھا انفرادی حیثیت میں اپنے اپنے کلائنٹ کی نمائندگی کے لئے کچھ وکلا موجود تھے
https://twitter.com/x/status/1909473260074680765
اہم " 9 مئی کے کچھ کیسز آئندہ پیر اور منگل کو سماعت کے لیے مقرر ہیں ان کو سن کر تمام کیسز کا ایک ہی فیصلہ جاری کریں گے تاکہ کوئی تضاد نا آئے اور جس دن آرڈر سپریم کورٹ سے جاری ہو گا اس دن سے 4 ماہ میں ٹرائلز مکمل کرنے کی تاریخ شروع ہو گی " چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ابزرویشن
https://twitter.com/x/status/1909472508136276260
چار ماہ میں ٹرائل مکمل ہونا مشکل ہوگا،وکیل پی ٹی ائی

انسداد دہشتگردی عدالتوں پر یقین رکھیں،دنیا کو دکھانا ہوگا کہ انسداد دہشتگردی عدالتیں بھی کام کر سکتی ہیں، چیف جسٹس

ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ انسداد دہشتگردی عدالتیں فعال اور مضبوط ہوں، وکیل ملزمان سمیر کھوسہ
https://twitter.com/x/status/1909472145895305409
 

Back
Top