اسلام آباد ہائیکورٹ بنچز تبدیلی تنازع مزید شدید ہو گیا

isabh1h1.jpg

**اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنچز کی تبدیلی کا تنازع شدت اختیار کر گیا، ڈویژن بنچ نے قائم مقام چیف جسٹس کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے دیا**

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنچز کی تبدیلی کا تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں ڈویژن بنچ نے قائم مقام چیف جسٹس کے احکامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اہم فیصلے سنائے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر دوسرے بنچز سے نکال کر ان کے پاس بھیجے گئے کیسز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں واپس متعلقہ بنچز میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات سے تجاوز کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1910548779960606887
عدالت نے کیسز کی مارکنگ اور ٹرانسفر کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
- کیسز کی فکسنگ یا مارکنگ کا اختیار ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس ہے، جو قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اسے استعمال کر سکتا ہے۔
- چیف جسٹس کا اختیار صرف روسٹر کی منظوری تک محدود ہے۔
- کسی کیس کو دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کے لیے قانونی جواز ضروری ہے، اور یہ تب ہی ممکن ہے جب جج خود معذرت کرے یا کسی وجہ سے کیس سننے سے انکار کر دے۔

توہینِ مذہب کے کیس کو واپس بنچ 5 میں بھیجنے کا حکم
ڈویژن بنچ نے توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے کیس کو دوبارہ بنچ 5 کے پاس بھیجنے کا حکم دیا، جہاں سے یہ کیس پہلے سنبھالا جا رہا تھا۔ عدالت نے کہا کہ بغیر قانونی جواز کے کیس کو ڈویژن بنچ کے سامنے پیش کرنا غیر قانونی تھا۔
https://twitter.com/x/status/1910554456481304753
"انتظامی سائیڈ نے قائم مقام چیف جسٹس کو مناسب assist نہیں کیا"
اپنے فیصلے میں ڈویژن بنچ نے کہا کہ اس معاملے میں انتظامی سائیڈ نے قائم مقام چیف جسٹس کو مناسب مدد فراہم نہیں کی، جس کی وجہ سے عدالت کو شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ عدالت نے آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سی پی سی اور ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز سے رہنمائی لینے پر زور دیا۔
https://twitter.com/x/status/1910552782094164095
یہ تنازع اس وقت اور بڑھ گیا جب عدالت نے واضح کیا کہ "لارجر بنچ کے فیصلے کے مطابق چیف جسٹس بنچ تشکیل دے سکتے ہیں، لیکن اس میں ترمیم یا دوبارہ تشکیل صرف اسی صورت میں دی جا سکتی ہے جب بنچ خود معذرت کرے یا دوبارہ تشکیل کی درخواست کرے۔"

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری یہ تنازع عدالتی خودمختاری اور انتظامی اختیارات کے درمیان کشمکش کو واضح کرتا ہے، جس پر قانونی حلقوں میں بحث جاری ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


جرنیلوں کا ٹاؤٹ بن کر سرفراز ڈنگر کو آئے دن کتنی ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن پھر بھی ڈھیٹ بن کر بیٹھا ہے اور ٹس سے مس نہیں ہو رہا

لعنت ہے ایسی نوکری پر
 
Last edited:

zerozero

MPA (400+ posts)
Dallagiri main konsi izzat or zillat?
Kothay per bathay ko kia ferq perta hay.



جرنیلوں کا ٹاؤٹ بن کر سرفراز ڈنگر کو آئے دن کتنی ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن پھر بھی ڈھیٹ بن بیٹھا ہے اور ٹس سے مس نہیں ہو رہا

لعنت ہے ایسی نوکری پر
 

Back
Top