اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے تمام 6 ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، حسن علی اور سعود شکیل شامل تھے۔
کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کمزوریوں پر ایک نکتہ دار سوال کیا، جس کا جواب بابر اعظم اور محمد رضوان نے دینے سے گریز کیا، لیکن شاہین آفریدی نے بے باکی سے بات کی۔
صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ "جب بھی کوئی ٹیم 200 سے زائد رنز بنا دیتی ہے، قومی ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور ہدف پورا نہیں کر پاتے۔ کیا آپ پی ایس ایل میں اس کی پریکٹس کریں گے کہ اگر کوئی ٹیم 200+ کا ہدف دے تو اسے آسانی سے چیز کر سکیں؟"
https://twitter.com/x/status/1910258008044564587
سوال سن کر تمام کھلاڑی ہنس پڑے، لیکن بابر اعظم اور محمد رضوان نے جواب دینے سے گریز کیا۔ بالآخر شاہین آفریدی نے سوال سنبھالتے ہوئے کہا کہ "صرف بلے بازوں کی نہیں، گیند بازوں کی بھی ذمہ داری ہے"
شاہین نے واضح کیا کہ "جتنی ذمہ داری بلے بازوں کی ہے، اتنی ہی بولرز کی بھی ہے کہ وہ مخالف ٹیم کو 200 رنز نہ بننے دیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "آج کل کی کرکٹ میں وکٹیں اچھی ہوتی ہیں، اگر ہم 200 رنز بنا بھی لیں تو ہمارا فرض ہے کہ مخالف ٹیم کو یہ ہدف پورا نہ کرنے دیں۔کچھ عرصے سے پاکستانی کرکٹ زوال کا شکار ہے، اور یہ ہماری اپنی وجہ سے ہے۔ اب ہمیں ہی اسے سنبھالنا ہوگا۔"
انس نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یک انتہائی سادہ اور اہم سوال ہوا جس کا جواب نا تو کنگ صاحب دے سکے اور نا ہی کپتان رضوان، اور پھر شاہین کو بول کر دونوں کی عزت رکھنا پڑی
https://twitter.com/x/status/1910331154185720306