مظفرگڑھ: جنسی زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی، ماموں اور کزن گرفتار
مظفرگڑھ میں ایک المناک واقعے میں 16 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور حاملہ ہونے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق، واقعے میں لڑکی کے ماموں اور قریبی رشتے دار کو ملزم قرار دیا گیا ہے، جنہیں بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔
لڑکی نے خودکشی سے ایک روز قبل اپنے والد اور بہن کو بتایا تھا کہ دو ماہ قبل اس کے ماموں اور کزن نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی، جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی۔
12 اپریل کو اس کیس میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں لڑکی کے بیانات شامل تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکی کی لاش کے نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لیے لاہور لیب بھیج دیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں، اور کیس کے تمام پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے۔