گزشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب نواز نے پنجابی کلچر ڈے کی خصوصی تقریب سے خطاب کیا اور مریم نواز نے منصور ملنگی کا گانا "اک پُھل موتیئے دامار کے جگا سوہنئے"عارف لوہار سے منسوب کر دیا
مریم نواز نے عارف لوہار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "عارف لوہار صاحب آپ کا ایک گانا ہے ، اک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے ، میں بہت شوق سے آپ کا وہ گانا سنتی ہوں ، بہت اچھا لگا آپ سے مل کے آج "۔
مریم نواز کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ہم نے ساری زندگی منصور ملنگی کو ہی یہ گانے سنا اور آج پتہ چلا کہ گانا گانیوالا منصور ملنگی نہیں عارف لوہار ہے۔
صحافی بشارت راجہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے پوری تحقیق کی ایک پُھل موتیے دا منصور ملنگی نے گایا ہوا ہے عارف لوہار کا اس گانے سے کیا تعلق؟ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عارف لوہار سے آپ کا گانا ایک پھُل موتیا دا میں بہت سنتی ہوں۔ یہی خاتون تاریخ سے فکشن پڑھتی ہےپس ثابت ہوا کہ اس خاتون کا فنون لطیفہ سے یا مطالعہ سے کوئی تعلق نہیں.... مینوں مارو سنگلاں نال یار پنجابیوں تہاڈا کس نال پالا پڑ گیا...
https://twitter.com/x/status/1912889723233698068
انہوں نے منصور ملنگی کے گانے کا کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پوری تحقیق کے بعد ثبوت بھی حاضر ہے فاسق والی بات بالکل بھی نہیں یہ خاتون سرتاپاء جھوٹ میں لھتڑی ہوئی ہے ان کی صبح کی ابتداء یاحافظ یا جھوٹ تیرا ہی آسرا سے ہوتی ہے اور یہ ورد سوتے تک جاری رہتا ہے لہذا
https://twitter.com/x/status/1912895235337634065
محسن نواز کا کہنا تھا کہ منصور ملنگی زندہ ہوتا تو کہتا پھل کی جگہ پتھر مار لو لیکن گانا میرا ہی رہنے دو
https://twitter.com/x/status/1912884231123894658
شاہد اسلم کا کہنا تھا کہ گانا جس کا بھی ہو جس نے بھی گایا ہو، سلیکٹیڈ وزیر اعلی کی گانے کی چوائس تو اچھی ہے اس پہ تو داد دیں انہیں۔
https://twitter.com/x/status/1912890270540062992
نادر بلوچ نے تبصرہ کیا کہ ہسٹری میں فکشن کے بعد پیش خدمت ہے ایک اور شاہکار۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجابی کلچر کی تقریب میں دھڑلے سے عارف لوہار کو کہتی ہیں میں آپ کا گانا، ’’اک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے‘‘ بہت شوق سے سنتی ہوں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے، منصور ملنگی نے گایا، عارف لوہار نے نہیں!!!!۔ محسن نواز صاحب آپکا شکریہ، ورنہ یہ گانا آج کے بعد عارف لوہار کے کھاتے میں چلے جانا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1912945326803104106
ایک صارف نے کہا کہ ساری زندگی میں سمجھتا رہا کے " ایک پھل موتیا دا مار کے جاگ " گانا منصور ملنگی کا ہے آج مریم نواز نے بتایا کے وہ عارف لوہار کا ہے میں ابھی تک سکتے میں ہوں
https://twitter.com/x/status/1912965519139082261