کچھ روز قبل شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان سے متعلق گھٹیا زبان کا استعمال کیا اور سنگین الزامات لگائے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملے ہونے کا بیانیہ علیمہ خان نے بنایا، حیدر مہدی اور عادل راجہ نے علیمہ خان کی ایما پر میرے خلاف وی لاگ کیے، علیمہ خان یوٹیوبرز کو بلا کر میرے خلاف کان بھرتی تھی، سارا سوشل میڈیا اور جو امریکہ سے مدد آتی ہے، اسے علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں
https://twitter.com/x/status/1913296346762576209
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گالیوں کی ذمہ دار یہی ہیں۔ سلمان اکرم راجہ انہی کے کہنے پر کے پی حکومت سمیت ہر کسی سے سینگ اڑا رہے ہیں۔ معدنیات بل پر کہا کہ اسے پاس نہ کریں
شیر افضل مروت پارٹی فنڈ میں کرپشن کا الزام بھی علیمہ خان پر لگادیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی جو پیسے بھیجتے ہیں اس کا آڈٹ نہیں ہوا، پیسے علیمہ خان دیکھتی ہیں وہ شبلی فراز کو کہتی کہ انہیں وکلاء کو فیسوں کی مد میں دے دیں، لیگل کیسز کی مد میں 11 کروڑ تو علی امین نے دیے، 3 کروڑ وکلا کو دیے گئے 8 کروڑ غائب ہو گئے،
شیر افضل مروت کے ان بیانات پر ثمینہ پاشا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تنقید تو علی محمد خان، زرتاج گل، حماد اظہر ، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور دیگر بہت سے لوگوں پر ہوئی اور بے تحاشا ہوئی۔ لیکن جس کم ظرفی کا مظاہرہ شیر افضل مروت نے کیا ایسا کم ہی دیکھا۔
https://twitter.com/x/status/1913689756254495060
ثمینہ پاشا کے اس ٹویٹ پر شیر افضل مروت نے ثمینہ پاشا کو پرائیویٹ پیغام میں گھٹیا زبان کا استعمال کیا اور کہا کہ کم ظرف تمہارے والدین ہیں جنہوں نے تمہیں جنم دیا
ثمینہ پاشا نے شیر افضل مروت کا پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالت ہے اسٹیبلشمنٹ کے اس ٹاؤٹ کی کہ تنقید کی تو والدین تک آ گیا۔ لعنتیں ایویں ہی نہیں سمیٹ رہا پوری قابلیت ہے جناب میں۔
https://twitter.com/x/status/1913869259136209405
جس پر شیر افضل مروت نے ثمینہ پاشا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے شرافت کی حدیں نہ پار کی ہوتیں تو میں تمہارے والدین پر تمہارے گندے انداز کا الزام نہ لگاتا۔ قصور ان کا ہے اور وہ گندا خون جو تمہاری رگوں میں دوڑتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1913873992433254870