سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

4594102-2134125140.jpg


اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وہ جب چاہیں بلا روک ٹوک پاکستان آ سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے پاکستان میں معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی عرب کی جانب سے فراہم کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے حساس معاملات پر مؤثر اور مشترکہ حکمت عملی کے خواہاں ہیں۔


محسن نقوی نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے عمل میں شفافیت اور بہتری کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں، تاکہ اس نظام کو مزید فعال اور محفوظ بنایا جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے بھکاری مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور اس مافیا کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے حالیہ دنوں میں ایک بے گناہ پاکستانی خاندان کی رہائی اور ان کی وطن واپسی میں بھرپور معاونت فراہم کی، جس پر پاکستان تہہ دل سے مشکور ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے بھی پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط ہیں، جنہیں مستقبل میں مزید وسعت دی جائے گی۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
سعودی عرب کے شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وہ جب چاہیں بلا روک ٹوک پاکستان آ سکتے ہیں

اور عاصم خنزیر کی بچیوں کا بلا روک ٹوک ع غ کر سکتے ہیں
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
سعودی عرب کے شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وہ جب چاہیں بلا روک ٹوک پاکستان آ سکتے ہیں

اور عاصم خنزیر کی بچیوں کا بلا روک ٹوک ع غ کر سکتے ہیں
THUK LA KAY 😂 😂😂
 

Back
Top