Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ جاری ہے۔ گراونڈ اناونسر باری باری سٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کا نام لیتا ہے۔ جس کا نام لیا جاتا ہے اس انکلوژر میں بیٹھے شائقین شور مچا دیتے ہیں۔ جاوید میانداد انکلوژر کا نام لیتا ہے، پورا انکلوژر نشستوں سے اٹھ کر شور مچا دیتا ہے۔ اس کے بعد عمران خان انکلوژر کی باری ہے، سب نشستوں سے اٹھ کر شور مچانے کے لئے تیار ہیں لیکن گراونڈ اناونسر عمران خان انکلوژر کا نام ہی نہیں لیتا اور فضل محمود انکلوژر کا نام اناونس کر دیتا ہے۔ ایسا غلطی سے نہیں ہوتا۔ ہر مرتبہ عمران خان انکلوژر کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔
کیا اس گھٹیا لیول تک گر کر عمران خان کی مقبولیت کم کی جا سکتی ہے؟ بڑے قد کے پہلوان کو گرانے کے لئے اپنا قد اس کے برابر لانا پڑتا ہے۔ یہاں قد مزید پستہ کر کے دیو کو گرانے کا خواب دیکھا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1916229754979536933