نامور کامیڈین اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 63 برس تھی۔
اہل خانہ کے مطابق کامیڈین جاوید کوڈو بلڈ پریشر، شوگر سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 2016 میں انہیں دماغ کی شریان میں خرابی کے باعث گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا...