Search results

  1. M A Malik

    ملتان: پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے 2 افراد گرفتار

    ملتان میں پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے دو افراد کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو روز قبل خیام سنیما چوک پر تین شہریوں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے دو افراد کے خلاف...
  2. M A Malik

    تھانہ محرر کی لیڈی پولیس اہلکار سے زیادتی، ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ پولیس نے تھانہ دھلے کے ایک محرر کو خاتون پولیس افسر کے ساتھ بدتمیزی اور بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، ملزم خاتون اہلکار کو کھانے پر بلانے کے بہانے ایک ہوٹل لے گیا، جہاں اس نے نازیبا حرکات...
  3. M A Malik

    راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار

    راجن پور: ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے ایک اہم سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نذر آتش کر دیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، یہ آپریشن ضلع راجن پور کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کیا...
  4. M A Malik

    پولیس افسر کیخلاف خبر کیوں لگائی؟ صحافی کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج

    خیرپور: خیرپور پولیس نے مقامی اردو اخبار "ہمارا سماج" میں شائع ہونے والی خبر میں ایس ایس پی خیرپور پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے اور ان الزامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر صحافی اے کے چوہان کے خلاف پیکا (پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ) کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈان اخبار...
  5. M A Malik

    آذربائیجان کی پاکستان کو 1 ارب ڈالر قرض کی پیشکش

    اسلام آباد: آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی صورت میں 1.2 ارب ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی ہے۔ یہ آفر سکھر-حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی فنڈنگ کے سلسلے میں پاکستان کی درخواست کے جواب میں دی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ دورۂ آذربائیجان کے دوران 1.8 ارب ڈالر مالیت کے دو بنیادی ڈھانچے...
  6. M A Malik

    جونئیر افسر کی کرپشن پکڑنا سینئر افسر کو مہنگا پڑگیا

    جونئیر افسر کی کرپشن سینئر افسر کو پکڑنا مہنگا پڑگیا۔۔ کرپشن ثبوت ملنے کے بعد سینئر افسر کو تبادلے کا تحفہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی ) میں ایک جونیئر افسر کے خلاف کرپشن کے ثبوت ملنے کے بعد سینئر افسر کو تبادلے کا "تحفہ" دے دیا گیا۔ واقعے کے مطابق، شیخوپورہ ریجن کے...
  7. M A Malik

    بلوچستان کی چار شاہراہوں پر سفر کرنے پر جزوی طور پر پابندی عائد

    بلوچستان حکومت نے صوبے کے چار اہم اضلاع میں قومی شاہراہوں پر رات کے اوقات میں ٹریفک کی آمدورفت پر جزوی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام حفاظتی وجوہات کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت عوامی و نجی گاڑیوں کی شام 5 یا 6 بجے سے صبح 5 یا 6 بجے تک نقل و حرکت ممنوع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ضلع گوادر کی...
  8. M A Malik

    ترکیہ میں اکرام امام اوغلو کے وکیل بھی گرفتار، کشیدگی میں مزید اضافہ

    ترک حکام نے جمعرات کے روز صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کے وکیل محمد پہلوان کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاری بدعنوانی کے الزامات کے تحت امام اوغلو کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران کی گئی، جس کے نتیجے میں ترکی میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے...
  9. M A Malik

    امریکی ٹیکنالوجی پاکستان اسمگل کرنے کا الزام میں پاکستانی نژاد گرفتار

    امریکا میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری محمد جاوید عزیز (عرف جے صدیقی) کو مبینہ طور پر امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی اور اسلحہ کے پروگراموں سے وابستہ اداروں کو حساس امریکی سامان اور ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ...
  10. M A Malik

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بولرز نے نیا ریکارڈ بنالیا

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بولرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی بولرز نے اس میچ میں 43 ایکسٹرا رنز دیے۔ ان ایکسٹراز میں 21 وائیڈ، 2 نو بالز، 7 بائی اور 13 لیگ بائی کے رنز شامل تھے۔ یہ ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے سب سے...
  11. M A Malik

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی، بجلی کی پیداوار بند ہوگئی

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پانی کی قلت کی وجہ سے تربیلا بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹس بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار صرف 330 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 21,000 کیوسک ہے جبکہ اخراج صفر...
  12. M A Malik

    ضلع کرم میں 6 ماہ کے کشیدہ حالات کے بعد 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں چھ ماہ سے جاری کشیدہ حالات، سڑکوں کی بندش اور خوراک کی کمی کے بعد بالآخر امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جرگے کے مطابق فریقین نے آٹھ ماہ کے لیے امن معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد ٹل سے پاڑاچنار مرکزی شاہراہ اور پاک افغان شاہراہ کو کھولنے سمیت قیامِ امن کے لیے لائحہ عمل...
  13. M A Malik

    پیکا ایکٹ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر صحافیوں کا احتجاج

    لاہور پریس کلب کے صدر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے جنرل سیکریٹری ارشد انصاری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم (پیکا) ایکٹ کو فوری طور پر ختم کرے، ورنہ وہ اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے اور گرفتاری دیں گے۔ ڈان نیوز کے مطابق، پیکا ایکٹ کے...
  14. M A Malik

    کوٹ ادو: تیل چوری کی کوشش کے دوران سرنگ میں دم گھٹنے سے 2 افراد ہلاک

    کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں تیل چوری کی کوشش کے دوران سرنگ میں دم گھٹنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد مٹی کے تودے میں دب کر ہلاک ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ مٹی کا تودہ گرنے سے ان کا دم گھٹ گیا۔ دونوں کی لاشیں نکال...
  15. M A Malik

    ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی شوگر ملز سے بھتے کا مطالبہ

    ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے رمک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شرپسند عناصر نے شوگر ملز سے ’ٹیکس‘ وصول کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، اور انکار کی صورت میں فیکٹریوں پر ہتھیاروں سے حملے کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ زون...
  16. M A Malik

    بیرون ملک کیے جرائم پر ملک میں کارروائی کی جا سکتی ہے،لاہور ہائی کورٹ

    ا لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرتا ہے جو پاکستان میں بھی جرم کے زمرے میں آتا ہو، تو اس کے خلاف پاکستان میں بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس فیصلے میں جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت کا جائزہ لیتے ہوئے قانونی نقطہ طے کیا۔...
  17. M A Malik

    حکومتی اعلانات کے باوجود شہری چینی 180 روپے کلو تک خریدنے پر مجبور

    اسلام آباد: حکومتی اعلان کے باوجود شہریوں کو چینی 180 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ پچھلے ایک ہفتے میں فی کلو چینی کی اوسط قیمت میں 1 روپے 61 پیسے کی کمی آئی ہے، لیکن اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں چینی سب سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے۔ ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و...
  18. M A Malik

    مبینہ خودکش دھماکے سے دھرنے کے شرکاء، اور سرداراختر مینگل محفوظ

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ لک پاس کے قریب مبینہ خودکش دھماکہ ہوا جہاں بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا، تاہم خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں دھرنے کے شرکاء اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل محفوظ رہے،...
  19. M A Malik

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کے سیکرٹری کو دھمکی , سیکیورٹی سخت

    پاکستان عوامی پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اتحاد بنانے کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کے اندر مسائل ہیں کیونکہ اس کے بانی جیل میں ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے...
  20. M A Malik

    پاکستان کےسابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے کی اپنے ہی ملک کیخلاف تیزترین سینچری

    نیپیئر (اے بی این نیوز)پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔ نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی...
Back
Top