کراچی پاکستان کا سب بڑا شہر ہے لیکن کچھ لوگ اسے پاکستان کا سب سے خطرناک شہر بھی سمجھتے ہیں، 2002ء میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹی وی چینل جیو ٹی وی نے اپنے سفر کا آغاز کراچی سے کیا تو میں بھی ٹریننگ کیلئے تین ماہ تک کراچی میں مقیم رہا۔ اسی ٹریننگ کے دوران ایک صبح امریکی قونصلیٹ کے قریب ایک زور دار...