لاہور: پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے کروڑوں روپے کی اسکالرشپس لے کر فرار ہونے والے 12 اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ اساتذہ بیرون ملک پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپس پر گئے تھے، لیکن تعلیمی ادارے میں خدمات دینے کے عوض ان سے معاہدہ کیا گیا تھا جسے انہوں نے نظرانداز کیا۔...