سانحہ مری

  1. Muhammad Awais Malik

    تمام افسران فیلڈ کی بجائے واٹس ایپ پر مصروف رہے،سانحہ مری کی رپورٹ

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ مری کے حوالے سے پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں افسران کی مجرمانہ غفلت اور غیر سنجیدگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ مری میں برفانی طوفان میں 22 لوگوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعلی کی قائم کردہ تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلی عثمان بزدار کو پیش کردی ہے جس...
  2. S

    سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ پر ایکشن،غفلت کے مرتکب بڑے افسران عہدوں سے فارغ

    سانحہ مری کی رپورٹ میں نشاندہی کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے سی پی او، اے سی مری، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ مری کی تحقیقات مکمل ہونے پر انکوائری رپورٹ پیش کی گئی،جس کے بعد سی پی او اور اے سی مری، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او...
  3. Muhammad Awais Malik

    سانحہ مری سے متعلق 11 جنوری کو وفاقی کابینہ اجلاس میں کیا ہوا؟

    سانحہ مری کے بعد 11 جنوری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واقعہ سے متعلق کیا بریفنگ دی گئی ، اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق 8 جنوری کو مری میں شدید برفباری کے باعث 22 لوگوں کی ہلاکت کے معاملے پر 11 جنوری کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تبادلہ خیال...
  4. Muhammad Awais Malik

    سانحہ مری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کا آغاز

    مری میں سیاحوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر قائم کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف ایکشن شروع ہوگیا ہے۔ نجی خبررساں ادارے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور سڑکوں، ہوٹلوں کی پارکنگ...
  5. S

    سانحہ مری کس کی غفلت سے ہوا؟ تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

    انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ مری پر قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ تحقیقات کے دوران انتظامی محکموں کے 30 سے زائد افسران کے بیانات قلمبندکیےگئے۔ کمیٹی نے فائنڈنگز کو ڈرافٹ کی شکل دےدی ہے، تحقیقاتی...
  6. Rana Asim

    سانحہ مری: تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کر دیں

    7 جنوری کو مری میں برفانی طوفان میں 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے مری میں غیر قانونی تعمیرات، عمارتوں، پلازہ اور ہوٹل سیل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے مری میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے جس کے بعد اس نے اپنی سفارشات حکام کو بھیجی...
  7. S

    مری:انتظامیہ کا ایکشن، سیاحوں سے ناجائز منافع لینے والے ہوٹلز سیل

    مری میں شدید سردی میں تیئیس افراد جان سے گئے، ایسے مشکل حالات میں ہوٹل انتظامیہ نے بے حسی کی انتہا کی، سیاحوں سے کمروں کے اضافی کرائے وصول کئے،اور اب قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد انتظامیہ کو ہوش آگیا۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں سے اوور چارج کرنے کی شکایات پر مری میں سترہ ہوٹل سیل کر دیے...
  8. Rana Asim

    مری سانحہ،حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا لوگ ٹھہرے نہیں حادثہ دیکھ کر:مظہر عباس

    سانحہ مری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ یہ جو سانحہ تھا اس سے بھی بڑا حادثہ یہ ہوا ہے کہ لوگ اتنا سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی رکے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ذمہ داری اب ان پر ہے جو اسے ٹھیک کرنے جا رہے ہیں۔ مظہر عباس نے کہا کہ بنیادی ذمہ داری حکومت وقت کی ہے...
  9. Muhammad Awais Malik

    سیاحوں کی اموات کیسے ہوئیں؟سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

    مری میں گزشتہ روز برفانی طوفان کے دوران 21 افراد کی ہلاکتوں سے متعلق ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کو پیش کی گئی سانحے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واقعہ سڑکوں کی 2 سال سے مرمت نہ ہونے اور برف ہٹانے کی مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق...
  10. Muhammad Awais Malik

    مری سانحہ: وزیراعظم کے بیان پر ن لیگی رہنماؤں کا سخت ردعمل

    مری میں سخت سردی اور ٹریفک جام کے باعث 21 افراد کی اموات پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ن لیگی رہنماؤں نے ردعمل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں مری میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سیاحوں کی اموات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر...