کورونا وائرس

  1. Rana Asim

    کیا پاکستان کورونا وائرس کی نئی اقسام کیخلاف تیاری ناکافی ہے؟

    بھارت، چین اور امریکا سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی نئی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں، ان کی پاکستان میں ممکنہ آمد کو روکنے کے لیے محکمہ صحت کے حکام کی تیاری ناکافی سمجھی جارہی ہے۔ ایک مشہور انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دعویٰ کیا...
  2. Rana Asim

    ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

    پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن اور مریم نواز کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ مریم نواز پنجاب کے...
  3. Muhammad Awais Malik

    دورہ پاکستان پر موجود جرمن وزیر خارجہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پاکستان دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ انا لینا بیئر بوک اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں تاہم آج ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انالینا بیئربوک کے دورہ پاکستان کے دوران اچانک...
  4. S

    کرونا کی نئی قسم، پاکستان میں پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی

    پاکستان میں اومی کرون کے نئے سب ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں ’جینوم‘ کی ترتیب کے ذریعے سب ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے ، نئے ویریئنٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ قومی ادارہ صحت نے...
  5. Rana Asim

    ڈبلیو ایچ او کی کورونا اموات پر رپورٹ مستند نہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

    سابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے جواعدادو شمار جاری کیے ہیں وہ درست نہیں صرف مفروضات پر مبنی ہے یہ ڈیٹا کرونا سے اموات کی حقیقی گنتی پر مشمل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا دنیا بھر میں کہیں بھی اگر ایسی ایمرجنسی کی صورتحال...
  6. A

    چین زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کوواپس کیوں نہیں آنے دے رہا،معاملہ کیاہے؟

    چین میں زیر تعلیم طالب علموں کے واپس جاکر اپنی تعلیم مکمل کرنے سے متعلق معاملے میں اصل حقائق سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین میں زیر تعلیم طالب علموں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایک ملاقات میں اپنے مستقبل سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ ان کو چین بھجوانے کیلئے...
  7. Rana Asim

    کورونا کی پانچویں لہر، ججز بھی متاثر، کراچی میں شرح 50فیصد کے قریب؟

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد انتقال کر گئے اور 7ہزار 678 نئے مریض سامنے آئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.94 فیصد...
  8. Rana Asim

    کم عمر بچے بھی کورونا سے غیر محفوظ،ڈاکٹروں کی تنظیم کا بڑا مطالبہ

    کراچی سمیت ملک بھر میں 16 سال سے کم عمر بچے بھی کورونا سے متاثر ہونے لگے جب کہ ڈاکٹروں کی تنظیم پی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں اگلے دو سے تین ہفتے کورونا صورتحال کے حوالے سے بہت خطرناک ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 17جنوری کو 53 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے...
  9. S

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔ عارف علوی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ میں دوبارہ کورونا کاشکار ہوگیا ہوں، چار،...
  10. Rana Asim

    کیا سرپر منڈلاتے اومیکرون کے خطرے میں آسٹریلوی ٹیم دورہ پاکستان کرپائے گی؟

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک ہوکلے نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی تشخیص کے باوجود ہماری ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نک ہوکلے نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی تشخیص اور اس حوالے سے تحفظات کے باوجود...
  11. S

    سری لنکا ایران سے لئے تیل کا قرض چائے سے اتارے گا

    سری لنکا نے ایران کا قرضہ اتارنے کا طریقہ نکال لیا،تاریخ میں پہلی بار سری لنکا ایران کا واجب الادا قرض چائے سے اتارے گا،سری لنکا کے ٹی بورڈ نے واضح بتایا کہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ سری لنکن حکومت کے ایک وزیر کے مطابق ان کا ملک ایران سے درآمد کیے جانے والے تیل کی قیمت اپنی چائے سے ادا...
  12. Rana Asim

    کورونا کی نئی لہر، چین کے بڑے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

    چین کے شمالی شہر شیان کے باشندوں کو حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی لہر کے خطرے کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی تازہ ترین لہر کے باعث چین کے شہر شیان میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا ہے اور سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔...
  13. S

    بھارت میں کرونا کی خطرناک قسم اومیکرون کے کیسز کی تصدیق

    سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے دو کیس سامنے آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کیسز بھارت کی ریاست کرناٹیکا میں سامنے آئے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ صحت کے حکام کا...
  14. S

    بائیڈن کےایک غلط فیصلے سے تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل تک جانےکا خدشہ؟

    بائیڈن کا ایک غلط فیصلہ, تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل تک جانے کا خدشہ افریقی ویریئنٹ اومکرون کورونا وائرس کی نئی قسم کے بعد دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں, لیکن اب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ملک کے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر استعمال کرنے کے فیصلے سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں 100؍ ڈالر فی...
  15. Rana Asim

    سندھ میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے پھیلنے کا خطرہ، بوسٹر شاٹ لازمی قرار

    کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے بوسٹر شاٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری صحت سندھ کا کہنا ہے دنیا میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد شہریوں کو ویکسین کے بوسٹر شاٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فائزر...
  16. Muhammad Awais Malik

    کورونا کے نئے ویرئنٹ کی تشخیص،پاکستان نے متعدد ممالک پر سفری پابندی لگا دی

    افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے خطرناک ویرئنٹ اومی کرون کی تشخیص کے بعد پاکستان نے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر منصوبہ بندی و این سی او سی کےسربراہ اسد عمرنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
  17. S

    سپر پاور امریکہ میں بھی بدترین مہنگائی،30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کورونا وائرس نے بڑی بڑی معیشت کے پہیے جام کردییے،جس طرح پاکستان اس وقت مہنگائی کے بدترین دور سے گزر رہاہے، اسی طرح امریکہ میں بھی مہنگائی کاسونامی آگیا،امریکہ میں مہنگائی کی شرح تیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں مہنگائی کا تیس سالہ ریکارڈ کیا ٹوٹا اشیائے خورونوش، تیل، گیس اور...