آئی ایم ایف سے معاہدہ،شوکت ترین نے اچھی خبر سنا دی

1tarinimf1no.jpg

مشیر خزانہ شوکت ترین نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ توسیعی فنڈز کی بحالی کے معاملات طے پا گئے ہیں معاہدہ اسی ہفتے کے آخر تک ہو جائے گا۔ ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈ لاک اس وقت ٹوٹ گیا جب دونوں فریقوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو خود مختاری دینے کے معاملے پر اپنے اپنے موقف میں کچھ لچک دکھانے کا فیصلہ کیا۔ ڈان کے مطابق آئی ایم ایف حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دینے کے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹنے سے خوش نہیں تھا، جس سے 6 بلین ڈالر کی امداد کو روک دیا گیا تھا۔


مشیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہو گی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے اور آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔

نیشنل بینک کے سرور پر ہونے والے سائبر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے۔
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Chalo chalo kashkol phir bhari ho gaya... Ab is bikhari awam ko sukoon ajayega. Tora sa... Nawaz salay ko bho is awam nay hi marwaya. Aik to awal darjay ka nikamma aur oopar say chor. Ab awam ko apnay aglay pichlay nasloun ka kya. Jiye ya maray. Qurbani kyo dein? Apni pait zinda baad apni bhook paindabad... Bas nawaz au zardar khata gaya aur lagata gaya... Correction, nichawar karta gaya.
30000+ ka mobile jaib mein liye been mehngai ka bajatay hein. Lol
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
? سُن لیں جی، سود در سود قرضہ خوشخبری بن گئی
?ویسے سوچ میں پڑ جاتا، کہ کپتان نے کس بنیاد پر اتنے تصوّراتی نعرے لگائے تھے
 

Back
Top