
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہم پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔ حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے لئے کیس دائر کرے گی۔
یہ فیصلہ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ہے، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئینی شقوں کے حوالے سے ہمارے پاس پوائنٹس موجود ہیں،حکومت اور اتحادی جماعتوں نے ملکر نظرثانی اپیل میں جانے کافیصلہ کیا ہے۔
اس پر صحافیوں، سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کی بھرمار شروع ہوگئی انکا کہنا تھا کہ یہ آخری کارڈ تھا جو حکومت نے کھیل دیا، کسی بھی جماعت پر پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ جماعت کسی نئے نام سے سامنے آجاتی ہے۔
حامد میر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بتاتی ہے کہ کسی جماعت پر پابندی لگا دینے سے اس جماعت کی قیادت کو ختم نہیں کیا جا سکتا یہ تاریخ کا وہ سبق ہے جو پیپلز پارٹی کو سمجھ آ چکا ہے مسلم لیگ ن کو ابھی سمجھ نہیں آیا
https://twitter.com/x/status/1812782360212955151
حامد میر نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے 9 جولائی کو واضح طور پر یہ انکشاف کر دیا تھا کہ حکومت تحریک انصاف پر پابندی کی تیاری میں ہے لیکن یہ ایک ایسا گڑھا ہو گا جس میں تحریک انصاف کو دھکیلنے کے بعد خود مسلم لیگ ن بھی اس میں گر سکتی ہے
https://twitter.com/x/status/1812779491409666361
صحافی ثمر عباس نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ حکومت کی بوکھلاہٹ اور سیاسی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے،
https://twitter.com/x/status/1812789374116901159
اوریا مقبول جان نے رعمل دیا کہ لگتا ہے جلد پاکستان کے نفسیاتی وارڈ یا پاگل خانوں میں بیڈ خالی کروانے پڑیں گے تاکہ اس میں ہوش وحواس کھونے والے موجودہ کابینہ کے ارکان کوداخل کرنا پڑے گا
https://twitter.com/x/status/1812787355549413856
صحافی فیضان خان نے کہا کہ حکومت نے آخری کارڈ کھیل دیا۔ فائدہ نہیں ہوگا
https://twitter.com/x/status/1812785894669082849
طارق متین کا کہنا تھا کہ جب خدا کسی کو مکمل تباہ کرنا چاہتا ہے تو اس کی عقل پردے ڈال دیتا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1812781947753791682
مصطفیٰ نوازکھوکھر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر حکومت دباؤ میں آ چُکی ہے۔ افسوس کہ وہ پارٹیاں جو صبح شام جمہوریت کا راگ الاپتی ہیں آج غلامی کا طوق پہنے وہ کام کرنے جا رہی ہیں جو اِس سے پہلے صرف ڈکٹیٹرز کی میراث تھا۔ ن اور پیپلز پارٹی اپنی بچی کچھی ساکھ کو ملیامیٹ کرنے پر نہ جانے کیوں تُلی ہیں؟ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کا سلسلہ بند ہونا چاہئیے۔
https://twitter.com/x/status/1812789855614615778
احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ پابندی ایسی جماعت پر لگتی ہے جو ملک توڑنے میں ملوث ہو، وفاق جس جماعت پر پابندی لگانے جا رہا ہے اس کی پختون خوا میں دو تہائی اکثریت سے زیادہ سے حکومت ہے۔ کیا الزام یہ ہے کہ پختون خوا پاکستان توڑنا چاہتا ہے؟ کیا وفاق کا ایسے اکائیوں کو لے کر چلنا مناسب ہے؟ کیا یہ ملک دشمنی نہیں
https://twitter.com/x/status/1812794489351856523
ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے اعلان سے ایک بات واضح ہو گئی کہ حکومت کے پاس یہ آخری کارڈ تھا جو کھیل گئی ہے۔ اس کے بعد اب حکومت کے پاس کچھ نہیں بچا۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگی تو دیگر سیاسی جماعتیں بھی پھر اس زد میں آ جائینگی۔ کھیل اب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ تخت یا تختہ ہونے کے قریب
https://twitter.com/x/status/1812782518988595566
ثمینہ پاشا نے تبصرہ کیا کہ حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ سانسیں اکھڑ گئی ہیں۔ کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ حواس باختہ ہیں مکمل طور پر! قابل رحم حالت ہے۔ عمران خان سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہے پلیز انھیں معاف کر دیں۔
https://twitter.com/x/status/1812799575012606068
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کاعدالتی فیصلہ آیا،حکومت نے پارٹی کو کالعدم قراردینے کااعلان کردیا،صاف لگتا ہے حکومت مقبوضہ نشستیں بچانے کے درپے ہے،یہ فیصلہ عدم استحکام میں اضافہ کرے گا
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوئی مثال پاکستان میں موجود نہیں کسی جمہوری حکومت نے کسی دوسری سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی ہو،آرٹیکل 6 لگا تو پھر بہت سے لوگوں پر لگے جو حکومت میں ہیں اُن پر بھی لگے گا
https://twitter.com/x/status/1812799232451150096
افسراسیاب خٹک نے تبصرہ کیا کہ سیاسی پارٹیوں پر صرف ان کی سیاست سے اختلاف پر پابندی لگنے سے نہ حقیقی اپوزیشن باقی رہے گی نہ جمہوریت،سوال یہ بھی بنتا ہے کہ ۲۰۱۴ سے ۲۰۱۸ تک جن جرنیلوں نے پرانی حکومت کا تختہ الٹ کر پی ٹی آئی کواقتدار دیا ان پرمقدمہ چلے گا؟پاکستان میں بیشتر خرابیوں کی جڑیں مقدس گایوں تک پہنچتی ہیں
https://twitter.com/x/status/1812793051708043582
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/banap1p113.jpg