آرمی چیف یا بادشاہ

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم

آرمی چیف یا بادشاہ: جنرل عاصم منیر کے نیچے ملک کو جنگل کر طرح چلایا گیا​

مارچ 17, 2025 by احمد نورانی






احمد نورانی









آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کے وقت سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کی سویلین اداروں پر گرفت بہت زیادہ مضبوط ہوئی ہے اور آرمی چیف کے رشتہ دار یا قریبی افراد اہم سرکاری تقرریوں میں کھلم کھلا مداخلت کر رہے ہیں اور کارکردگی نہ ہونے کے باوجود اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، جو پاکستان میں فوجی اثر و رسوخ اور بدانتظامی کی واضح مثال ہے۔



























تحقیقاتی صحافت کو سپورٹ کریں ۔ ۔ ۔ فیکٹ فوکس کو گوفنڈ می پر سپورٹ کریں

https://GoFundMe.com/FactFocus
























سید بابر علی شاہ، جو آرمی چیف کے ماموں ہیں، دوہزار تئیس کے اوائل سے اسلام آباد کے غیر اعلانیہ حکمران بنے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے من پسند لوگوں کو اہم تقرریاں، ایوارڈز اور ترقیاں دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جن میں سابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی تقرری بھی شامل ہے۔







آرمی چیف کی ایک اور بااثر رشتہ دار ماموں زاد بہن، حاجرہ سہیل ہیں، جو نومبر 2022 میں جنرل عاصم منیر کی تقرری کے وقت ایک وفاقی سرکاری ادارے میں اسکالرشپ منیجر کی حیثیت سے کام کرنے والی ایک عام ملازمہ تھیں۔ پہلے انہیں کسی رسمی طریقہ کار کے بغیر ایک اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا گیا، اور پھر چند ہی مہینوں میں اسی وفاقی ادارے کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بنا دیا گیا۔







محسن نقوی، جو جنرل عاصم منیر کی اہلیہ کے قریبی رشتہ دار ہیں، طاقت اور اثر و رسوخ کے ذاتی مفاد کے لیے بے دریغ استعمال کی ایک اور نمایاں مثال ہیں۔ متعلقہ مہارت نہ ہونے کے باوجود، انہیں ملک کے دو انتہائی بااختیار اور پرکشش عہدے سونپ دیے گئے—پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ۔ ان کی تقرری اقربا پروری، بے لگام لالچ، اور اختیار کے بے باک غلط استعمال کی ایک بے مثال مثال ہے، جو اس دور حکومت کی پہچان بن چکی ہے۔









سیدہ حاجرہ سہیل









حاجرہ سہیل، جو سید بابر علی شاہ کی بیٹی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ماموں زاد بہن ہیں، نومبر دوہزاربائیس میں پاکستان آرمی چیف کی تقرری کے وقت ایک وفاقی سرکاری ادارے، پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (PEEF) میں اسکالرشپ منیجر کے طور پر کام کر رہی تھیں، جو پہلے نیشنل انڈومنٹ اسکالرشپ فار ٹیلنٹ (NEST) کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ ادارہ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے تحت کام کرتا ہے۔







Hajra-Sohail.jpg
سیدہ حاجرہ سہیل، چیف ایگزیکٹیٹو آفیسر پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ






سال دو ہزار تئیس کے اوائل میں، وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (PEEF) کے لیے ایک نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کی تقرری کے عمل کا آغاز کیا اور اس عہدے کے لیے عوامی سطح پر اشتہار دیا۔ تاہم، جیسے ہی باضابطہ عمل شروع ہوا، وزیر اعظم کے دفتر نے مداخلت کرتے ہوئے وزارت کو ہدایت دی کہ وہ یہ عمل فوری طور پر روک دے۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ تقرری کے لیے ایک نام براہ راست فراہم کیا جائے گا۔







اس وقت کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس مداخلت کی مخالفت کی اور اصرار کیا کہ وزارت کو شفاف طریقے سے تقرری کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔ تاہم، وزیر اعظم کے دفتر نے واضح کر دیا کہ پیف میں پہلے سے منیجر کے طور پر کام کرنے والی سیدہ حاجرہ سہیل کی نامزدگی براہ راست راولپنڈی میں واقع فوجی ہیڈکوارٹر سے کی جا رہی ہے۔ رانا تنویر حسین کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کرنے پر زور دینے کے باوجود، وزیر اعظم آفس کی مسلسل مداخلت کے نتیجے میں وزارت کو یہ عمل ترک کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ اور انٹرویوز کا عمل روک دیا گیا۔







PEEF-Old-Dec-2021-1024x522.jpg
دوہزار اکیس میں پیف کی ویب سائیٹ کا سکرین شاٹ، جو حاجرہ سہیل کو اسکالرشپ منیجر دکھا رہا ہے۔






PEEF-Old-November-2022-1024x512.jpg
پیف کی ویب سائیٹ کا نومبر دوہزار بائیس کا سکرین شاٹ، جس کے مطابق حاجرہ سہیل اس مہینے میں بھی اسکالرشپ منیجر ہی ہیں۔ اسی مہینے جنرل عاصم منیر پاکستان کے آرمی چیف بنے۔






اگست دو ہزار تئیس میں شہباز شریف کی قیادت میں قائم مخلوط حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد، مدد علی سندھی کو نگران وفاقی وزیر برائے وزارت تعلیم مقرر کیا گیا۔ نگران حکومت کے دوران، حاجرہ سہیل کو اچانک بغیر کسی طے شدہ طریقہ کار کے عمل کیے، ایک اعلیٰ عہدے، جنرل منیجر (GM)، پر تعینات کر دیا گیا۔ واضح تھا کہ وہ براہ راست اسکالرشپ منیجر کے عہدے سے چیف ایگزیکٹیٹو آفیسر کے منصب پر فائز نہیں ہو سکتی تھیں۔ چنانچہ، انہیں عارضی طور پر چیف ایگزیکٹیٹو آفیسر سے ایک درجہ نیچے کے اہم عہدے پر مقرر کیا گیا، جبکہ چیف ایگزیکٹیٹو آفیسر کا دفتر خالی رکھا گیا، اور عملی طور پر پوری تنظیم ان کے مکمل کنٹرول میں آ گئی۔









PEEF-Old-March-2023-1024x312.jpg
مارچ دوہزار تئیس میں پیف کی ویب سائیٹ کا ایک سکرین شاٹ جو دکھاتا ہے حاجرہ سہیل کو اسکالرشپ منیجر کے ساتھ ایک اضافی ذمہ داری سونپی گئی۔






PEEF-Old-Sep-2023-1024x191.jpg
پیف کی ویب سائیٹ کا ستمبر دوہزار تئیس کا سکرین شاٹ جو دکھاتا ہے کہ حاجرہ سہیل کو جنرل منیجر تعینات کر دیا گیا۔






مدد علی سندھی، جو نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم تھے، سے جب فیکٹ فوکس نے ان کے دور میں ہونے والی ایک اہم تعیناتی میں بے قاعدگیوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس معاملے سے لاعلم رکھا گیا تھا۔ سندھی نے کہا، "حاجرہ انتہائی بدتمیز اور نااہل تھیں، اور میں نے ان کی پیف (PEEF) سے برطرفی کا حکم دیا تھا، جہاں وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی نہیں تھی۔" انہوں نے مزید کہا کہ "حاجرہ بہت بااثر تھیں، پوری بیوروکریسی ان کی پشت پناہی کر رہی تھی، جس کی وجہ سے میں خود کو بے بس محسوس کر رہا تھا۔







ڈاکٹر امجد ثاقب اور پاکستان ایجوکیسن انڈومنٹ فنڈ









فروری دوہزارچوبیس کے انتخابات کے بعد، مارچ دو ہزار چوبیس میں ایک نئی ہائبرڈ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے ساتھ پاور شیئرنگ معاہدے کے تحت اقتدار سنبھالا۔ معروف سماجی کارکن ڈاکٹر امجد ثاقب ستمبر دوہزار تئیس سے مئی دوہزار چوبیس تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے سربراہ رہے، جس کے بعد پاور شیئرنگ معاہدے کے تحت پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کو اس ادارے کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا۔







وزیر اعظم شہباز شریف، جو ڈویلپمنٹ اور مائیکروفنانس کے شعبوں میں ڈاکٹر امجد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے، نے انہیں پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (PEEF) کے بورڈ میں شامل کیا تاکہ وہ ادارے کو ایک مثبت سمت میں لے جا سکیں۔ اس تقرری کی ایک اہم وجہ یہ تھی کہ ڈاکٹر امجد کو پنجاب میں صوبائی پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی قیادت کا وسیع تجربہ حاصل تھا، جہاں انہوں نے ایک طویل عرصے تک بطور بورڈ چیئرمین خدمات انجام دیں۔











Amjad-813x1024.jpeg
ڈاکٹر امجد ثاقب










تاہم، جب ڈاکٹر ثاقب نے پہلی بار اسلام آباد کے سیکٹر H-9/4 میں واقع پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے دفتر کا دورہ کیا، تو مبینہ طور پر ان کی حاجرہ سہیل کے درمیان چند ناخوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کو تو شاید ایسا کچھ محسوس بھی نہ ہوا ہو مگر حاجرہ سہیل شدید غصہ کر گئیں اور فوراً اپنے کزن یعنی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو شکایت لگا دی۔







پیف کے حکام کے مطابق، اس واقعے کے بعد جی ایچ کیو راولپنڈی نے اسلام آباد میں تعینات خفیہ سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹر امجد ثاقب کو دوبارہ پیف کے دفتر میں داخل نہ ہونے دیں۔









حاجرہ سہیل وزیر اعظم شہباز شریف کے دفتر میں







اس واقعے کے بعد، جی ایچ کیو نے وزیر اعظم کے دفتر کو بھی آگاہ کیا۔ جواباً، وزیر اعظم شہباز شریف نے حاجرہ سہیل کو اپنے دفتر میں بلایا تاکہ ڈاکٹر امجد ثاقب کے ساتھ پیش آئے معاملے پر انہیں راضی کیا جا سکے۔ تاہم، ملک کا وزیر اعظم بالآخر ایک معمولی اسکالرشپ منیجر کو قائل کرنے میں ناکام رہا۔







بالآخر، ڈاکٹر خالد مقبول کی قیادت میں وفاقی وزارت تعلیم نے خاموشی سے ڈاکٹر امجد ثاقب کو پیف کے بورڈ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔







ڈاکٹر امجد ثاقب ایک پاکستانی سماجی کاروباری شخصیت، فلاحی کارکن، اور ڈویلپمنٹ سیکٹر کے ماہر ہیں، جو دنیا کی سب سے بڑی بلاسود مائیکروفنانس تنظیم "اخوت” کے بانی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اخوت کے ذریعے، انہوں نے پاکستان میں لاکھوں غریب اور مستحق افراد کو مالی معاونت فراہم کی، جس کا مقصد غربت کا خاتمہ، تعلیم کی ترویج، اور سماجی بہبود ہے۔







ڈاکٹر امجد ثاقب سابق سرکاری افسر بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے حکومت اور ترقیاتی شعبے میں مختلف کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں 2021 میں دیا جانے والا باوقار "رومن میگ سیسے ایوارڈ” بھی شامل ہے۔ انہیں 2022 میں نوبل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔







پیف کے چیف ایگزیکٹیٹو کے طور پر تعیناتی







ڈاکٹر امجد ثاقب کے معاملے کے بعد، وفاقی وزارت تعلیم نے بالآخر حاجرہ سہیل کو کسی باقاعدہ طریقہ کار کے بغیر ہی پیف کی سی ای او مقرر کر دیا۔ اپنے کزن کے آرمی چیف بننے کے صرف چند ماہ بعد، حاجرہ ایک وفاقی سرکاری ادارے کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہو گئیں، جہاں وہ اس سے قبل ایک معمولی منیجر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔







PEEF-Old-November-2024-1024x423.jpg
حاجرہ سہیل پیف کی چیف ایگزیکٹیٹو آفیسر










وزیراعظم سیکریٹیریٹ کے افسر کا دعوٰی









جب وزیر اعظم کے دفتر کے ایک افسر سے وفاقی سرکاری ادارے کے سربراہ کے طور پر ایک جونیئر افسر کی تعیناتی میں کھلی اقراباپروری اور قوانین، ضوابط، اور طریقہ کار کی خلاف ورزی کے بارے میں سوال کیا گیا، تو اس سینئر افسر نے دعویٰ کیا کہ حاجرہ سہیل بطور ایکٹنگ سی ای او خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ ایک مستقل سی ای او کو باقاعدہ پراسس اور اشتہار دینے کے بعد تعینات کیا جائے گا۔









وزیراعظم آفس کا دعوٰی اور پیف کی ویب سائیٹ











وزیر اعظم کے دفتر کے دعوے کے برعکس، پیف کے افسران نے تصدیق کی کہ حاجرہ سہیل ادارے کی سی ای او ہیں۔ اس کے علاوہ، پی ای ای ایف کی ویب سائٹ پر انہیں متعدد مقامات پر مستقل سی ای او کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ ویب سائیٹ پر دیے گئے اس وفاقی ادارے کے تنظیمی ڈھانچے میں حاجرہ سہیل کو بطور چیف ایگزیکٹیٹو آفیسر ہی دکھایا گیا ہے۔









PEEF-web-1024x636.jpg
پیف کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر لی گئی تصویر جو ویب سائیٹ کے مین پیج پر موجود ہے۔ اس تصویر میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کو اسلام آباد میں سیکٹر ایچ نائن میں پیف کے دفتر کا افتتاح کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر میں بھی حاجرہ سہیل کو چیف ایگزیکٹیٹو آفیسر ہی لکھا گیا ہے۔








حاجرہ کا انٹرویو









فیکٹ فوکس نے حاجرہ سہیل کا انٹرویو کیا تاکہ ان سے ان کی بے مثال اور بظاہر ناقابلِ وضاحت ترقیوں کے بارے میں سوال کیا جا سکے، جن کا نتیجہ ایک ایسے ادارے کی سی ای او کے طور پر تقرری میں نکلا جہاں وہ چند ماہ پہلے صرف ایک اسکالرشپ منیجر تھیں۔ حاجرہ کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، اور سوالات کا جواب دینے کے بجائے، انہوں نے یہ جاننے کی خواہش ظاہر کی کہ فیکٹ فوکس کو ان کی تقرری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کس نے دی تھی۔ انہوں نے یہ اصرار کیا کہ وفاقی وزارتِ تعلیم سے پوچھا جائے کہ انہیں اس عہدے پر کس طرح مقرر کیا گیا۔









جب یہ بتایا گیا کہ ان کی تقرری کے وقت کے وزیر، مدد علی سندھی نے فیکٹ فوکس کو بتایا تھا کہ وہ بدتمیز اور نااہل ہیں اور انہوں نے ان کی برطرفی کا حکم دیا تھا، تو حاجرہ نے ان کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب وزیر نہیں ہیں اور فیکٹ فوکس کو موجودہ حکام سے رابطہ کرنا چاہیے۔ موجودہ وفاقی وزیر تعلیم، خالد مقبول صدیقی سے جواب کے لیے رابطہ کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، کیونکہ انہوں نے کالز کا جواب نہیں دیا۔









حاجرہ نے یہ بھی انکار کیا کہ ان کی تیز رفتار ترقیوں اور تقرریوں کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کزن ہونے سے کوئی تعلق ہے۔









سید بابر علی شاہ







سید بابر علی شاہ، جو جنرل عاصم منیر کی فوجی سربراہ کے طور پر تقرری سے پہلے لندن میں مقیم تھے، اسلام آباد منتقل ہو گئے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں آخری مہینوں میں مخلوط حکومت کے دوران فوراً پاکستان کے سب سے طاقتور افراد میں سے ایک کے طور پر ابھرے، جو اگست دوہزارتئیس میں اپنی مدت پوری کر رہی تھی۔











اپنے اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، بابر نے حکومت کے محکموں اور وزارتوں کے کام میں مداخلت کی اور اپنے قریبی ساتھیوں کے لیے اہم تقرریاں حاصل کیں۔ ان کا وزیراعظم کے دفتر میں اہم رابطہ اس وقت کے وزیراعظم کے مشیر، اور اب وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، احد خان چیمہ تھے۔ طویل عرصے تک، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں نے اہم پوسٹنگز اور ترقیاں حاصل کرنے کے لیے ان کی مدد حاصل کی۔ ان کا اثر و رسوخ دوہزار تئیس کے اگست میں شروع ہونے والی نگراں حکومت کے دوران بھی برقرار رہا، جس کی قیادت انور الحق کاکڑ کر رہے تھے۔









Babar.jpg
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ماموں سید بابر علی شاہ








نومبر دوہزار تئیس میں، خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کی وفات کے بعد، بابر علی شاہ نے اپنے رشتہ دار اور قریبی ساتھی جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی صوبے کے نئے نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر تقرری میں اہم کردار ادا کیا۔ جب فیکٹ فوکس نے ارشد حسین شاہ سے بابر علی شاہ کی ان کی تقرری میں مداخلت کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے اس کی تردید نہیں کی بلکہ کہا کہ قائد ایوان (سابق خیبر پختونخوا وزیر اعلیٰ محمود خان، جو اس وقت تک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شامل ہو چکے تھے) اور اپوزیشن لیڈر (اکرم خان درانی، جے یو آئی ایف) اس فیصلے میں شامل تھے۔ ‘آپ مجھ سے غلط سوال پوچھ رہے ہیں،’ ارشد حسین شاہ نے فیکٹ فوکس کو بتایا۔









Syed-Arshad-Hussain-Shah-KP-CM.webp
ارشد حسین شاہ، سابق نگران وزیراعلٰی صوبہ خیبر پختونخواہ








جنوری دوہزار چوبیس میں، عام انتخابات سے صرف ایک ہفتہ پہلے، نگراں حکومت کے دور میں، بابر علی شاہ نے احمد اسحاق جہانگیر کی ڈی جی ایف آئی اے کی تقرری میں اہم کردار ادا کیا۔ اگست دوہزارچوبیس میں احمد اسحاق جہانگیر کو پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز "ہلالِ امتیاز” کے لیے منظور کر لیا گیا۔ سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی نے اس بات کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا، "سنگین جرائم کے خلاف ان کی غیر معمولی قیادت اور لگن کے اعتراف میں، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو پاکستان کا دوسرا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘ہلالِ امتیاز’ صدر پاکستان کی جانب سے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔”









Ishaq.jpg
پولیس سروس آف پاکستان کے افسر سابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر








جہانگیر کی مدتِ کار جلد ہی ایف آئی اے میں کرپشن اور بدانتظامی کی چونکا دینے والی رپورٹوں سے متاثر ہو گئی۔ (فیکٹ فوکس ان کہانیوں پر مارچ 2025 کے آخری ہفتے میں رپورٹنگ شروع کرے گا)







اپنی تقرری کے ایک سال کے اندر، ایف آئی اے میں بدعنوانی کے بارے میں شکایات اتنی بڑھ گئیں کہ یہ واضح ہو گیا کہ میڈیا جلد ہی بڑے اسکینڈلز پر رپورٹ کرے گا، جس پر حکومت نے جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے نتیجے میں، بابر علی شاہ کا کردار اور اثر و رسوخ محدود ہو گیا۔ حالانکہ میڈیا کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ڈی جی ایف آئی اے کی برطرفی کو تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتیوں کے غرق ہونے اور انسانی سمگلنگ روکنے میں ان کی ناکامی کے واقعات سے جوڑ دے، حقیقت یہ تھی کہ پس منظر میں غلط کاریوں کی ایک طویل تاریخ تھی جس کے افشاں ہو جانے سے رجیم کو خطرہ محسوس ہونے لگا تھا۔







فیکٹ فوکس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران احمد اسحاق جہانگیر سے ان کے ذاتی اور سرکاری دونوں فون نمبروں پر ترپن بار رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، انہوں نے کبھی جواب نہیں دیا اور مسلسل بھیجے گئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔







مئی دوہزار چوبیس میں، جب شہباز شریف کی نئی حکومت اقتدار میں آئی، بابر نے متعدد تقرریوں میں سہولت فراہم کی، جن میں پی ایس پی افسر شہزاد ندیم بخاری کو ایف آئی اے اسلام آباد کا زونل ڈائریکٹر مقرر کرنا شامل تھا۔ یہ ایف آئی اے میں ایک اہم عہدہ ہے۔ شہزاد جو بابر کے رشتہ دار اور سابق خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کے بھائی ہیں، بابر کو اکثر اپنے دفتر میں مدعو کرتے تھے، جہاں بابر طویل عرصہ تک موجود رہتے تھے۔ فیکٹ فوکس کے بار بار کوششوں کے باوجود، شہزاد نے فون کالز اور سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔











Shahzad.webp
پولیس سروس آف پاکستان کے افسر اور ایف آئی اے اسلام آباد کے زونل ڈائریکٹر شہزاد ندیم بخاری








سید بابر علی شاہ سے ان کے زیر استعمال سات مختلف موبائل نمبرز پر رابطہ کیا گیا مگر نہ انہوں نے کالز اٹینڈ کیں اور نہ ہی بھیجے گئے کسی سوال کا جواب دیا۔









انیس سو چھہتر میں، 20 سال کی عمر میں، بابر نے نزہت بابر سے شادی کی، جو اس وقت 22 سال کی تھیں، اور ان کے پانچ بچے ہوئے: سیدہ ہاجرہ (1977)، سید حسن بابر (1980)، سیدہ فاطمہ (1981)، سیدہ رابعہ (1982)، اور سیدہ رقیہ (1987)۔ دوہزار ایک میں، پنتالیس سال کی عمر میں، بابر نے سترہ سالہ لڑکی زہرا بابر سے شادی کی، جو کہ اُس وقت ان کی سب سے بڑی بیٹی سے سات سال چھوٹی اور سب سے چھوٹی تیرہ سالہ بیٹی سے چار سال بڑی تھیں۔ بابر اور زہرا برطانیہ میں رہتے تھے اور ان کے چار بچے ہیں: سید عظمت حسین بابر (2002)، سید عباس حسین بابر (2006)، سید علی حسین بابر (2007)، اور علینہ زہرا (2008)۔









محسن نقوی









محسن نقوی، جو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بیوی ارم عاصم کے قریبی رشتہ دار ہیں، کو جنرل منیر کے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے صرف پچپن دن بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا۔ ان کی تقرری اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے صوبائی اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا، محسن نقوی کا نام شریف فیملی کے چشم و چراخ حمزہ شہباز نے تجویز کیا تھا جو ختم ہونے والی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے۔ آرمی چیف بننے کے فوراً بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری جہاز میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب عمرہ کرنے بھی گئے اور اس سفر میں بھی محسن نقوی ان کے ہمراہ تھے۔













Naqvi.webp
سید محسن رضا نقوی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ








پی سی بی کی چیئرمین شپ پاکستان میں سب سے زیادہ پرکشش اور منافع بخش عہدوں میں سے ایک ہے، جس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور فوج اپنے سب سے قابل اعتماد افراد کو اس عہدے پر بٹھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ رمیز راجہ، جو ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹریٹر ہیں، اپریل دوہزاربائیس میں جب اتحادی حکومت نے اقتدار سنبھالا، پی سی بی کے چیئرمین تھے۔ تاہم، اکیس اپریل دوہزار بائیس کو رمیز راجہ کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا۔ جون دوہزار بائیس میں، پی ایم ایل این نے ان کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمین مقرر کیا، جو ایک سینئر صحافی اور سیاسی تجزیہ کار ہیں۔ سیٹھی اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے تھے۔ نجم سیٹھی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے قیام کو ممکن بنانے کا کریڈٹ بھی دیا جاتا ہے۔ تاہم، کچھ عرصے بعد، اتحادی جماعت پی پی پی نے جون 2023 میں ذکا اشرف کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کیا، بالکل اس وقت جب حکومت کی مدت اگست دوہزار تئیس میں ختم ہونے والی تھی۔







ذکا اشرف کے لیے بدقسمتی یہ تھی کہ ملک کے آرمی چیف کی نظر پی سی بی چیئرمین کے اس مطلوبہ عہدے پر تھی۔ انیس جنوری دوہزار چوبیس کو اسٹبلشمنٹ کی طرف سے ذکا اشرف کو استعفیٰ دینے کا حکم دیا گیا۔ صرف تین دن بعد، بائیس جنوری دوہزار چوبیس کو، پاکستان آرمی کی جانب سے تعینات عبوری وزیر اعظم انور الحق کاکڑ نے نقوی کو پی سی بی کی گورننگ باڈی میں شامل کر لیا، جس کے نتیجے میں وہ پی سی بی چیئرمین کے عہدے کے لیے اہم امیدوار بن گئے۔









یہ سب کچھ عام انتخابات سے چند دن پہلے ہوا، جب عوام کی توجہ انتخابات کے حوالے سے ہونے والی اہم خبروں پر مرکوز تھی۔ انتخابات سے دو ہفتے پہلے، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں حکومت نے متعدد غیر قانونی اور ناجائز اقدامات کیے، جنہیں کبھی واپس نہیں لیا گیا۔ ان اقدامات میں اکتیس جنوری دوہزار چوبیس کو پاکستان میں فیکٹ فوکس ویب سائٹ factfocus.com کو بند کرنا شامل تھا۔









چھ فروری دوہزار چوبیس کو، عام انتخابات سے صرف اڑتالیس گھنٹے قبل محسن نقوی کو ایک فوجی کنٹرولڈ "الیکشن” کے ذریعے پی سی بی چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ان کی تقرری کے وقت وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی تھے۔









آٹھ فروری دوہزار چوبیس کے متنازعہ انتخابات کے بعد، محسن نقوی کو وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ کے طور پر شامل کیا گیا۔ چونکہ اس وقت وفاقی داخلہ وزیر موجود نہیں تھا، نقوی نے عملاً وفاقی کابینہ کے سب سے طاقتور رکن کے طور پر کام کرنا شروع کیا اور عملاً داخلہ کے وزیر کا کردار ادا کیا۔ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہ ہونے کے باوجود محسن نقوی سینیٹر منتخب کر لیا گیا اور انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے طور پر حلف اٹھایا۔









نقوی کا پی سی بی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ کے طور پر ایک ہی وقت میں دونوں عہدوں پر قابض ہونا لالچ، طاقت کی ہوس اور طاقت کے ارتکاز کی بے مثال سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی کلچر کے تناظر میں، کسی قریبی ساتھی کو ان عہدوں میں سے کسی ایک پر تعینات کرنا سمجھ میں آ سکتا ہے۔ تاہم، اتنی زیادہ طاقت اور اتنے عہدوں کو ایک فرد میں مرکوز کرنا نہ صرف بے مثال ہے بلکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے معیارات کے مطابق بھی حیران کن ہے۔









جہاں تک محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور بطور وفاقی وزیر داخلہ کارکردگی کا تعلق ہے تو اس حوالے سے کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان کے عوام ان کی کارکردگی کے بہترین جج ہیں۔









آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خاندان کو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سفارتی پاسپورٹس کا اجرا











پاکستان کا نظام بطور ایک ملک کے قوانین، رولز اور ریگولیشنز کے تحت چلتا ہے یا یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے، اس سوال کا جواب اس عمل سے لیا جا سکتا ہے جنرل عاصم منیر کے خاندان کے تمام افراد کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیے گئے جو کہ اس کے اہل نہ تھے۔ سفارتی پاسپورٹ صرف ریاست کے اعلٰی ترین عہدیداروں کو ہی دیا جاتا ہے۔ جنرل عاصم منیر بطور آرمی چیف خود یا اپنی اہلیہ کیلیے سفارتی پاسپورٹ حاصل کر سکتے تھے یا زیادہ سے زیادہ اپنے زیر کفالت چھوٹے غیر شادی شدہ بچوں کو یہ پاسپورٹ دلوا سکتے تھے۔ مگر ان کے آرمی چیف بنتے ہی ان کے سٹاف نے ان کی ایکسٹینڈڈ فیملی کے لیے بھی یہ سفارتی پاسپورٹ حاصل کیے جو کہ نہ صرف کسی دوسرے ملک میں پکڑے جانے کی صورت میں ایک شرمناک واقعہ ہوتا بلکہ یہ سراسر ایک غیر قانونی عمل تھا۔











مثال کے طور پر، جنرل عاصم منیر کی شادی شدہ بیٹیاں، جو ان کے فوری خاندان کا حصہ نہیں تھیں، بھی سفارتی پاسپورٹس جاری کیے گئے۔ ان میں سندس عزیر شامل ہیں، جو عزیر علی شاہ کی اہلیہ ہیں اور خدیجہ عاصم، جو سید اسامہ بن افضل کی اہلیہ ہیں، شامل ہیں۔







ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے فیکٹ فوکس کو ان پاسپورٹس کے جاری ہونے کی تصدیق کی جبکہ ایف آئی اے کے سینئر حکام نے تصدیق کی کہ یہ اقدام قوانین کی خلاف ورزی میں کیا گیا۔









Khadija-1-1024x930.jpg
خدیجہ عاصم کو غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا سفارتی پاسپورٹ۔ ذاتی معلومات کو چھپانے کیلیے تصویر کو دھندلا کیا گیا ہے۔








Sundas-565x1024.jpg
سندس ازیر کو غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا سفارتی پاسپورٹ۔ ذاتی معلومات کو چھپانے کیلیے تصویر کو دھندلا کیا گیا ہے۔








Categoriesتحقیقاتی خبریں
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
ایہہ لئو ایہہ عاصم منیر دی کاروائی دیکھ لئو اپنی شادی شدہ بچیاں نو وی سفارتی پاسپورٹ دوا دتے۔احمد نورانی دی سٹوری
@Ahmad_Noorani

GmO6rUnWYAAV6Cu
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں سید کا مطلب نبی صلعم کی اولاد لیا جاتا ہےپتہ نہیں کون بیوقوف ان کنجروں کو سید اور سیدہ لکھثا اور سمجھتا ہے یہ انکا تخلص ہے میرے اللہ کے محبوب صلعم اور انکی اولا نہ تو چور تھے نہ کرپٹ اور نہ ہی ان لوگوں کی طرح شرابی اور زانی اگر یہ واقعی اللہ کے نبی صلعم کی اولاد ہوتے تو ایسی حرامزدگیاں کبھی بھی نہ کرتے
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)

فوجی اشرافیہ کا استثنیٰ: احتساب کب ہوگا؟
پاکستان میں احتساب ہمیشہ سے ایک نعرہ رہا ہے، مگر جب بات اسٹیبلشمنٹ سے جڑے افراد اور ان کے خاندانوں کی آتی ہے، تو قانون بے بس نظر آتا ہے۔
@Ahmad_Noorani

کے حالیہ انکشافات کے مطابق، جنگل کے بادشاہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر لعنت اللہ علیہ کی دو شادی شدہ بیٹیوں کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیے گئے، جو کہ قانونی طور پر اس کی اہل نہیں تھیں۔ یہ اقدام اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ کیا پاکستان میں قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہے، یا کچھ خاص طبقات اس سے بالاتر ہیں؟

سفارتی پاسپورٹ کا غیر قانونی اجرا
پاکستانی قوانین کے مطابق، سفارتی پاسپورٹ صرف انہی افراد کو جاری کیا جاتا ہے جو سرکاری طور پر سفارتی کاموں میں مصروف ہوں یا حکومتی عہدے پر فائز ہوں۔ شادی شدہ بیٹیوں کا اس زمرے میں آنا ممکن نہیں، پھر بھی انہیں یہ استحقاق دیا گیا۔ جو یہ واضح کرتا ہے کہ طاقتور حلقے اپنے اختیارات کو ذاتی فوائد کے لیے استعمال کرتے ہیں، جبکہ عام شہریوں کو بنیادی سہولیات کے لیے بھی ترسایا جاتا ہے۔

دوہرا معیار اور احتساب کی غیر موجودگی
پاکستان میں اگر کوئی عام سرکاری افسر معمولی کرپشن میں ملوث ہو تو نیب، ایف آئی اے، اور دیگر ادارے فوراً متحرک ہو جاتے ہیں۔ لیکن جب معاملہ فوجی اشرافیہ یا ان کے قریبی افراد کا ہو، تو ہر طرف خاموشی چھا جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ: کیا کوئی ایسا ادارہ ہے جو فوج کے اعلیٰ افسران کے مالی اور انتظامی معاملات کی چھان بین کرے؟ کیا عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والے ادارے مخصوص افراد کے ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں؟ اگر فوج کا آزادانہ احتساب کیا جائے، تو کتنے ہوش ربا حقائق سامنے آئیں گے؟


آج کا پاکستان: جنگل کا قانون؟
اس میں کو دو رائے نہیں کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون رائج ہے اور یہ واقعہ اس بڑے مسئلے کی صرف ایک جھلک ہے۔ اگر فوج اور اسٹیبلشمنٹ کا مکمل احتساب کیا جائے، تو یقیناً ملک میں ہونے والی کئی ایسی کرپشن کی کہانیاں بے نقاب ہوں جن کا تصور بھی عام آدمی نہیں کر سکتا۔ جب طاقتور لوگ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں اور قانون ان کے آگے بے بس ہو جاتا ہے، تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا نظام دوہرا ہے۔

حل کیا ہے؟ ایک آزاد اور خودمختار ادارہ جو فوجی افسران اور ان کے خاندان کے مالی معاملات کی چھان بین کرے۔ میڈیا اور سول سوسائٹی کو آزادی دی جائے تاکہ وہ ان معاملات پر کھل کر بات کر سکیں۔ عام عوام کو ان غیر قانونی مراعات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، کیونکہ جب تک عوام خاموش رہیں گے، یہ استحصالی نظام چلتا رہے گا۔

پاکستان میں حقیقی تبدیلی تبھی ممکن ہے جب احتساب سب کے لیے یکساں ہوگا، چاہے وہ سیاستدان ہوں، ججز ہوں، یا پھر فوج کے اعلیٰ افسران۔ ورنہ تاریخ گواہ ہے کہ جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو پھر عوام خود فیصلہ کرتے ہیں۔
 
Last edited:

Back
Top