آپ 20،18 سیٹوں کیساتھ وزیراعظم بن گئے ہیں تو کوئی اچھاکام بھی کرلیں،تاجر

pandah11i1h2.jpg

بجلی کی ہوشربا لوڈشیڈنگ پر تاجروں اور کسانوں کااحتجاج۔۔ تاجروں کی تنظیم کے نمائندے نے شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تاجروں کی ایک تنظیم کے نمائندے نے کہا کہ میاں صاحب، اگر آپ کو کسی نے ووٹ نہیں دیا ، عوام نے آپکو مسترد کردیا تھا پھر بھی 18 سے 20 سیٹوں کے ساتھ وزیر اعظم سیلیکٹ ہو گئے ہیں تو کوئی اچھا کام بھی کر لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تاجران کو صرف بجلی چاہیئے اور سستے داموں چاہیئے، آپ جنریٹر چلا سکتے ہو ہم نہیں چلا سکتے۔
https://twitter.com/x/status/1807856108918472787
انہوں نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ آپکی بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، آپ اپنے چھوٹے بھائی کو ڈانٹیں،اگر آپکا کسی سیاسی جماعت سے مسئلہ ہے تو وہ آپکا مسئلہ ہے۔

بلوچستان میں بھی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سےاحتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے کوئٹہ زیارت شاہراہ کو بند کردیا جس سے سینکڑوں سیاح مختلف علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت میں زمیندار ایکشن کمیٹی نے احتجاج کیا،سڑک بند کرنے کے باعث سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

اس موقع پر احتجاج کی قیادت کرنے والے زمیندار رہنما عبدالکفیل کاکڑ نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی نہیں مل رہا جس کی وجہ سے ہماری فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور ہمیں اربوں کا نقصان پہنچ رہا ہے، ہم سینکڑوں فٹ نیچے سے ٹیوب ویلز کی مدد سے فصلوں کیلئے پانی نکالتے ہیں، شدید گرمی کی وجہ سے فصلوں کو پانی کی سخت ضرورت ہوتی ہے مگر کیسکو 24 گھنٹے میں صرف 2 گھنٹے بجلی فراہم کررہی ہے اور سونے پر سہاگا یہ کہ وولٹیج بھی پورے نہیں ہوتے۔

بعد ازاں ضلعی انتظامیہ زیارت کی جانب سے یقین دہانی کروائے جانے پر مظاہرین نے چار گھنٹے بعد احتجاج ختم کیا جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل بھی بلوچستان میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ہوا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مظاہرین کو مسائل دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1807860160326426968
 
Last edited by a moderator: