jani1
Chief Minister (5k+ posts)
آگئے نا لائن پر ۔۔
جادُو کی کئی اقسام ہیں ۔۔ کسی کی آنکھوں میں جادُو ہوتا ہے تو کسی کی باتوں میں۔۔ کوئی کھانا پکانے کا جادُو گر ہوتا ہے تو کوئی کھانا کھانے کا۔۔
اوہ۔۔ کھانے سے میاں جی یاد آئے۔۔ ویسے تو وہ کھانا تیل لوہا لکڑ پتھر سب کھاجانے میں ماہر جادُو گر مانے جاتے ہیں مگر پانامہ کیس میں انہوں نے اپنی سیاسی یا خاندانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ہاتھوں کا جادُو دکھانے کی ناکام کوشش کی ہے۔۔
وہ کیسے بھئی ۔؟؟۔ وہ ایسے کہ ۔۔ اس پانامے کے افسانے کی شُروعات میں۔۔ جو جارحانہ انداز تھا ان کا۔۔ جو وہ گرجتے تھے ۔۔جو اُنہوں نے سینہ ٹھونک کہ فرمایا تھا کہ سارے ریکارڈ ہیں ان کے پاس ۔۔ایک ایک پائی کا حساب اور ثبوت ۔۔۔
مگر پانامہ کہانی کا انداز جیسے ہی دل لُبھانے والی محبُوبہ سے دلخراش و سنگدل حسینہ میں بدلتا دکھائی دیا۔۔ فورا لائن پر آگئے اور استثنا کا راگ چھیڑ دیا۔۔وہ بھی بے سُرے انداز میں۔۔
بات سیاسی روایت اور ہاتھ کے جادُو کی ہورہی تھی۔۔ میاں جی کی جادُوگریوں میں وہ جادُو خاصہ پاپولر ہوا جس میں جہاں وہ اپنا ایک ہاتھ مُخالف کی گریبان پر رکھتے ہیں تو دُوسرے ہاتھ کو پیروں پر رکھنا نہیں بھولتے۔۔مُشکل وقت کے لیئے۔۔
جب اپنے بچوں کو اپنی کفالت میں ماننے سے انکاری ہوکرکون بچے کس کے بچے کا تاثر دیا۔۔ جب ابا جی کو مطلب کے وقت گدھا بنوانے کے بعد بھی اپنے جوکروں و نمونوں سے گریبان والا ہاتھ نہ چلواسکے تو استثنا کی بھیک مانگ کر پیروں والے ہاتھ کو چلانے کی ناکام کوشش کی۔۔۔اور اس طرح یہ خچر لائن پہ آیا۔۔

https://www.facebook.com/Jani-1244855932238006/
- Featured Thumbs
- http://www.freeiconspng.com/free-images/line-png-16805
Last edited by a moderator: