
ائیرپورٹس پر ججز اور انکی بیگمات کی تلاش نہیں لے جائیگی۔۔ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا, صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے.
ججز اور ان کی بیگمات کو ہوائی اڈوں پر تلاشی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا,سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چیف جسٹس اوران کی اہلیہ جبکہ ملک بھر کے حاضر سروس ججوں اور ان کی بیگمات کی بھی تلاشی نہیں ہو گی۔
اے ایس ایف کی جانب سے سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ججز کی تلاشی سے استثنیٰ سے متعلق حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پرجاری کیا۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے لکھاچیف جسٹس صاحب یہ درست نہیں ہے، اگر جرنیل،ججز، سیاستدان، پارلیمنٹیرینز اور بیوروکریٹس قانون اور قواعد و ضوابط سے مستثنٰی ہوں گے تو کیا قانون اور قواعد و ضوابط عام شہری کے لیے ہیں؟ کیا دستور کے آرٹیکل 25 کے مطابق سب شہری برابر نہیں ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1736255242227024277
انکا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں ججز، جرنیل، پارلیمنٹیرینز/سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور اشرافیہ کی مراعات، استثناء، پروٹوکول کلچر اور خصوصی سلوک کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔یہ نوآبادیاتی دور کی بری یادگاریں ہیں۔جب تک ہماری اشرافیہ عوام کی سطح پر نہیں آئے گی پاکستان کی حالت نہیں بدل سکتی۔
شفا یوسفزئی بولیں اکاونٹبلٹی ہونی ہو تو یہ لوگ اپنے بیوی بچوں اور انکے کاروباروں، منافعوں اور اثاثوں سے لاتعلقی کر دینگے لیکن اسی کرسی کا ناجائز فائدہ اٹھوانا ہو تو پورا ٹبر انکے ساتھ اس چھوٹی سے کُرسی پر براجمان نظر آئےگا,جہاں ناجائز فائدہ اٹھانا ہو وہاں عہدہ پورے خاندان کا، جہاں فائدہ نہ ہو رہا ہو وہاں عہدہ صرف باپ کا۔
https://twitter.com/x/status/1736273397422883321
اانکے مطابق اگلا آرڈر آئےگا کہ انکے خاندانوں کو گھر سے سیدھا جہاز کی سیٹ پر رکھ آئیں درمیان میں سارا پراسس معاف تاکہ انکو تھکاوٹ نہ ہو اور زیادہ چلنا نہ پڑے,یہاں یہ بات بھی زہن میں رہے کہ بڑے جج صاحب کے احکامات ہیں کہ بیوروکریٹ کو صاحب نہیں کہنا، سپریم کورٹ کو عظمی نہیں کہنا۔
شفاعت نے لکھا اصطلاح میں اسے بے شرمی کہتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1736299454968500320
احمد وڑائچ بولے سپریم کورٹ نے 21 ستمبر کو خط میں سول ایوی ایشن کو ہدایت دی ، 21 ستمبر کو چیف جسٹس کون تھے ؟
https://twitter.com/x/status/1736291651901870239
زبیر علی خان نے لکھا قاضی صاحب نے سارا انصاف اپنی بیگم کو ہی دینا ہے
https://twitter.com/x/status/1736295003104641189
احمد ابوبکر نے لکھا ججز خصو صا چیف جسٹس کو یہ پرو ٹو کول کیوں چاہیے کہ ان کی بیگمات کی ایئر پورٹس پر جسمانی تلاشی نہ لی جا ئے؟ ایسا پروٹو کول تو سمگلنگ میں دلچسپی رکھنے والے سمگلرز حضرات کو ہو تی ہے، یہ تو صاحبان عدل و انصاف ہیں!
https://twitter.com/x/status/1736286146156773410
عون علی کھوسہ نے کہا اب جج کی زوجہ محترمہ کو جج سے تعلق کی بنا پر ائیرپورٹ پر تلاشی نہیں دینی پڑے گی. البتہ ان کے اثاثے ناقابل یقین حد تک بڑھ جائیں تو جج کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا
https://twitter.com/x/status/1736287615157158171
اسد طور بولے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حلف اٹھانے کے 4 دن بعد، ان کے آقا سپریم کورٹ نے ہوا بازی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ حاضر سروس ججز اور چیف جسٹس آف پاکستان کی شریک حیات (بیوی) کو تمام ہوائی اڈوں پر جسم کی تلاشی سے مستثنیٰ قرار دیں۔ چھوٹ دی گئی!
https://twitter.com/x/status/1736123567409160488
اوریا مقبول جان لکھتے ہیں عزت مآب عالی جناب جسٹس قاضی فائز عیسی چیف جسٹس پاکستان کے حلف اٹھانے کے تین دن بعد وزارت ایوی ایشن نے یہ حکم نامہ جاری کیا کہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججوں کی بیویوں کی ائیرپورٹس پر باڈی سرچ نہیں کی جائے گی ۔ یہ حکم نامہ ابھی منظرعام پر آیا ہے ۔
اوریا کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ سچ ہے تو فائز عیسی صاحب ! بلائیں اس سیکرٹری کو عدالت کے روبرو اور پوچھیں کہ میں تو صاحب کا لفظ نہیںُ بولنے دیتا اور تم مجھے بدنام کر رہے ہو ۔ اگر یہ جھوٹ ہے تو پی ٹی اے کو اس کی سرکولیشن روکنے کا کہیں جیسے آپ الیکشن پر بات کرنے پر پابندی لگاتے ہو.
https://twitter.com/x/status/173628934807141585
سعید بلوچ نے لکھا جس جج صاحب پر ماضی میں یہ الزامات لگے ہوں کہ انہوں نے بیوی بچوں کے نام بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اور پھر انہیں چھپایا اسی جج صاحب کے چیف جسٹس پاکستان بننے کے بعد ایئرپورٹس پر ان کی اہلیہ اور سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان کی بیویوں کو تلاشی سے استثنیٰ دینا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے، ایئرپورٹ پر تلاشی سے استثنیٰ سمگلنگ/منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، سپریم کورٹ کو اس پر وضاحت جاری کرنی چاہیے
https://twitter.com/x/status/1736287254958489843
ریاض الحق نے لکھامیرا خیال ہے فائز عیسیٰ صاحب کو اس بات کا علم نہیں ہوگا۔ اور اگر ہوا تو وہ یہ نوٹیفیکیشن فورآ معطل کروادیں گے۔ عیسیٰ صاحب جب چیف جسٹس نہیں تھے تو بغیر پروٹوکول پیدل سپریم کورٹ آتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1736187061747794430
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/socialm11h1i31.jpg