اب گھر بیٹھے موبائل سے مدینہ میں حاضری کی سعادت،ہر زاویے سے روح پرور نظارے

online-view-masjid-nabwi-roza-rasool.jpg


کورونا وبا کے دوران بیت اللہ اور مسجد نبویﷺ میں حاضری کے خواہشمند عاشقان رسول پابندیوں کے باعث بے چین تھے۔ اب ان زیارات کیلئے بیتاب مسلمانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ یہ سہولت اب اپنے موبائل فون پر گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلے اس تشنگی کو دور کرنے کے لیے دو سال قبل وحی نامی ایک ایپ لانچ کی گئی تھی۔ اس ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے خانہ کعبہ کی زیارت کرسکتے ہیں۔

اس کو مزید اپڈیٹ کیا گیا جس سے ورچوئل گلاسز کے استعمال سے ایسا محسوس ہوتا جیسے مسجد الحرام میں چہل قدمی کر رہے ہوں۔ اس حوالے سے 9 منٹ کی ورچوئل فلم بھی بنائی گئی تھی جس میں 360 زاویے پر مسجد الحرام کے ایک ایک حصے کی زیارت کرنا ممکن تھا۔

کورونا وبا تو چلی گئی مسجد نبوی ﷺ نمازیوں سے کھچاکھچ بھر گئی تاہم اب بھی دنیا بھر میں لاکھوں ایسے پروانے ہیں جو اخراجات یا دیگر مسائل کے باعث مسجد نبوی ﷺ کے دیدار کو ترس رہے ہیں۔

ایسے تمام عاشقان کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی حکومت کے ادارے قرآن کمپلکیس نے ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے گھر بیٹھے ہی مسجد نبوی کے کونے کونے کے نظارے سے آنکھوں کو ٹھنڈک دینے کا بندوبست کر دیا ہے۔

اس ورچوئل سافٹ ویئر کو موبائل پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعے 360 ڈگری پر انگلی سے اسکرول کرتے ہوئے مسجد نبوی ﷺ کے شمال، مغرب، جنوب اور مشرقی حصوں میں جسے دیکھنا چاہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

https://vr.qurancomplex.gov.sa/msq/

اس سافٹ ویئر پر جانے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔ ماہ ربیع الاول میں خود بھی مسجد نبویﷺ کی زیارت کجیے اور ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھیے۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
اب آپ اپنے موبائل فون کی مدد سے پوری مسجد نبوی اور روضہ رسول کی زیارت کر سکتے ہیں
سعودی حکومت نے مسجد نبوی کیلئے 3 روزہ ورچوئل وزٹ سافٹ ویئر لانچ کیا ہے
جسکی مدد سے آپ ان مقدس مقامات کے ارد گرد چہل قدمی کر سکتے ہیں، انکی ذیارت کرسکتے ہیں۔۔
آپ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے براہ راست مسجد نبوی پر جا سکتے ہیں. دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں

-

https://vr.qurancomplex.gov.sa/msq



 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
اب آپ اپنے موبائل فون کی مدد سے پوری مسجد نبوی اور روضہ رسول کی زیارت کر سکتے ہیں
سعودی حکومت نے مسجد نبوی کیلئے 3 روزہ ورچوئل وزٹ سافٹ ویئر لانچ کیا ہے
جسکی مدد سے آپ ان مقدس مقامات کے ارد گرد چہل قدمی کر سکتے ہیں، انکی ذیارت کرسکتے ہیں۔۔
آپ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے براہ راست مسجد نبوی پر جا سکتے ہیں. دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں

-

https://vr.qurancomplex.gov.sa/msq


سُبحان اللہ وبحمدہ سُبحان اللہ العظیم
جزاك الله خيراً كثيراً في الدنيا والآخرة
 

Back
Top