مریم نواز کی پنجاب حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کے مختلف اخبارات کے فرنٹ پیج پر ایک اشتہار شائع ہوا ہے جو ایک پورے صفحے کا تھا، جس میں خبریں نہیں تھی بلکہ صرف مریم نواز کے بیانات، منصوبوں کے اعلانات اور دیگر خبریں تھے
اخبارات کا فرنٹ پیج دیکھنے میں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ خبریں ہیں مگر یہ ایک اشتہار تھا جس میں مریم نواز کی مدح سرائی تھی،عمومی طور پر صفحہ اول پر اشتہارات تو دئیے جاتے ہیں مگر خبریں بھی دی جاتی ہیں مگر ایسا پہلی بار ہوا ہے۔
اس سے قبل الیکشن سے چند روز قبل نوازشریف وزیراعظم کا اشتہار بھی شائع ہوا تھا جسے اپوزیشن اور صحافیوں نے الیکشن پر اثرانداز ہونیکی کوشش قرار دیا تھا۔
صحافی خرم اقبال نے مختلف اخبارات کے سکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ "مریم حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی دکھانے کے لئے خزانے کے مُنہ کھول دیئے، اخبارات کے فرنٹ پیج پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے یہ خبریں نہیں، پورے صفحے کے اشتہارات ہیں، ایسی صحافت کو کیا نام دیں۔"۔
https://twitter.com/x/status/1894227325018952043
مسرت چیمہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ چند پیسے اضافی کمانے کے لیے اشتہارات کو خبروں کی طرح چھاپ دیا جاتا ہے اور پھر حیران ہو کے پوچھتے ہیں کہ اب عوام اخبار کیوں نہیں پڑھتے
https://twitter.com/x/status/1894251611003801738
سحرش مان نے طنز کیا کہ سَیّاں بَھئے کوتْوال اب ڈر کاہے کا۔؟؟
https://twitter.com/x/status/1894252349297692925
ریاض الحق نے ردعمل دیا کہ ایک اور دن، ایک اور مکمل صفحہ پریس ریلیز!
https://twitter.com/x/status/1894217898987782247
جس پر سعید بلوچ نے تبصرہ کیا کہ گزشتہ رات ایک دوست نے بتایا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی پر 60 صفحات کے اشتہار خصوصی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں جو شاید آج کے اخباروں میں چھپے ہوں گے، پنجاب حکومت نے ایسا کیا کر دیا ہے جو ساٹھ صفحات اشتہار کی صورت میں بانٹے جا رہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1894245606350016935
آزاد مشن کا کہنا تھا کہ یہ اخبار نہیں، پورا اشتہار ہے۔صحافت پہ کیسا یہ زوال ہے
https://twitter.com/x/status/1894274126845538358
شفاعت علی نے سوال اٹھایا کہ کیا اشتہار کو خبروں کی طرح چھاپنا جعلی خبریں پھیلانے کے مترادف نہیں؟ آج جن اخبارات نے فرنٹ پیج پر اس اشتہار کو چھاپا ہے ان پہ پیکا نہیں لگتا ؟
https://twitter.com/x/status/1894274297113301182
ثمر عباس نے کہا کہ جنگ اخبار والو! یہ کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1894252715116564568 https://twitter.com/x/status/1894309232901820893 https://twitter.com/x/status/1894369570573750353 https://twitter.com/x/status/1894301284162740294 https://twitter.com/x/status/1894336368270032913 https://twitter.com/x/status/1894306326295060765
Last edited by a moderator: