ارکان اسمبلی کیلئے فنڈز،مفتاح اسماعیل اور عطا تارڑ آمنے سامنے

10atttatarrkjshshs.png


وزیراعظم اور کابینہ اراکین تنخواہ لے رہے ہیں نہ ہی مراعات ، سفری اخراجات پر بھی پابندیاں عائد : وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف سے اراکین صوبائی وقومی اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے 500 ارب روپے دینے کا دعویٰ درست نہیں ہے۔

حکومت اپنے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحات کے ایجنڈے پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہے، ہمارے سابق ساتھیوں نے کوئی غلط کتاب پڑھ لی ہے اس لیے غلط اعدادوشمار پیش کیے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی کا حجم 1500 ارب روپے ہے، پاک پی ڈبلیو ڈی کے محکمے کو بند کر رہے ہیں اور ایسے محکموں کو ختم کرنے سے ہی اخراجات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرسربراہی رائٹ سائزنگ اور ڈائون سائزنگ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ اراکین تنخواہ لے رہے ہیں نہ ہی مراعات جبکہ ان کے سفری اخراجات پر بھی پابندیاں عائد ہیں، کابینہ نے اخراجات میں کمی کیلئے سب سے پہلے مثال قائم کی۔ حکومت بہت سے محکمہ بند کر رہی ہے، ڈویژن بند ہوں گے جنہیں محکموں میں ضم کر دیا جائے گا اور اخراجات بھی کم ہوں گے، شاہد خاقان عباسی کو ان اقدامات کی تعریف کرنی چاہیے تھی۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ معیشت کی سمت کو جلد درست کیا جائے اور قوم خوشحالی کی طرف بڑھ سکے، بجٹ میں بہت سے شعبوں پر ٹیکس لگانے سے وزیراعظم نے منع کر دیا جس کیلئے انہیں بہت جدوجہد کرنی پڑی۔ ہمارے زرمبادلہ ذخائر 2 مہینوں کے اخراجات کے مساوی ہو چکے ہین، سٹاک ایکسچینج تاریخی ریکارڈ قائم کر رہا ہے جو بجٹ کے درست ہونے کی دلیل ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو اور دوبارہ ان کے پاس نہ جانا پڑے، ہم ٹیکس نیٹ کو وسعت دے رہے ہیں، نان فائلرز کو فائلرز بننا ہو گا، مالیاتی گنجائش پیدا ہونے پر ریلیف فراہمی یقینی بنائیں گے۔ مہنگائی 38 فیصد سے 11 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری، پی آئی اے کی نجکاری اگست تک مکمل ہو گی، آئندہ مہینوں میں ملکی معاشی حالات مزید بہتر ہو جائیں گے۔

عطا تارڑ کے جواب پر مفتاح نے کہابچوں کے دودھ پر ٹیکس لیں گے مگر پانچ سو ارب روپیہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ترقیاتی اسکیموں کا دیا گیا ہے، عطا تارڑ کو نہیں بتایا گیا شاید۔

https://twitter.com/x/status/1807799665838170178
https://twitter.com/x/status/1807835290150883531