
سندھ حکومت نے صوبے میں اساتذہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ سے کم تنخواہ دینے والے پرائیویٹ اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں اساتذہ کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار ماہانہ مقرر کی ہے، خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میری وزارت کے تحت تقریبا 47ہزار اسکول فنکشنل ہیں جن میں سے 11ہزار کے قریب ایسے اسکول ہیں جو بچوں کو تعلیم دینے کے مقصد کیلئے نہیں بنائے گئے، ہر سال ان اسکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے بجٹ مختص کیا جاتا ہےاسی لیے ہم اپنے سسٹم سے ایسے اسکولوں کو نکال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 7ہزار میں سے 5 ہزار اسکولوں کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے اور ان اسکولوں پر اٹھنے والے اخراجات کو بچایا گیا ہے تاکہ حکومت اپنے وسائل کو اچھے انداز میں چلنے والے اسکولوں پر خرچ کرسکے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/murad-schools.jpg