اسحاق ڈار وزیرخزانہ کے عہدے کیلئے اہل نہیں، شوکت ترین

9ishaqdarshaukattarin.jpg

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بعد ایک اور سابق وزیر خزانہ نے موجودہ وزیر خزانہ پر تنقید کردی، شوکت ترین نے کہا اسحاق ڈار وزیرخزانہ کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو معیشت کی سمجھ نہیں ہے اس لئے وہ اس عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ اسحاق ڈار کی 4 جنوری کی پریس کانفرنس پی ڈی ایم کی جانب سے 20 کروڑ عوام پر مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پیدا کی گئی معاشی تباہی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے وائٹ پیپر میں بیان کردہ تفصیلات اقتصادی سروے، اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کی رپورٹس کے اصل اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔


شوکت ترین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہماری اصل توجہ ان مسائل اور تباہی پر تھی جو پچھلی حکومتوں کا نتیجہ تھا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کورونا وبا کے باوجود لگاتار دو سالوں تک 6 فیصد نمو کے ساتھ معیشت کی ترقی ہماری شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔


اس سے قبل سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد 6 ماہ تک اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی،اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا، وہ ٹی وی پر کہتے تھے کہ میں 160 کا ڈالر کردوں گا، میرے خلاف پروگرام کراتے تھے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے قریب تھے، ان کا بیٹا نواز شریف کا داماد ہے، وہ نواز شریف سے کہتے تھے میں ڈالر اور پیٹرول سستا کر دوں گا،وزیرِ اعظم شہباز شریف میری کارکردگی سے خوش تھے، ہٹانا نہیں چاہتے تھے، مجھے ہٹانا وزیرِ اعظم کی صوابدید تھی مگر جس طریقے سے ہٹایا وہ درست نہیں تھا۔

سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن بلایا، 12 لوگوں کے سامنے وزارت سے نکالا، یہ سب عزت کے ساتھ نہیں ہوا، آئی ایم ایف سے ڈیل بھی بحال ہو گئی تھی اور ڈیفالٹ رسک بھی کم ہو گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے، سیاسی بیانیہ بنانے میں کوئی سیاستدان ان تک نہیں پہنچ سکتا،عمران خان لوگوں کو ساتھ ملا سکتے ہیں، انہیں وزیرِ اعظم بننے کا شوق تو بہت ہے لیکن یہ نہیں جانتے کہ وزیراعظم بن کر کرنا کیا ہے۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late